jammu and kashmir کے پلوامہ میں میراتھن کے دوران ایک نوجوان کی موت، علاقے میں بچھ گیا صف ماتم
چندپورہ پلوامہ کا شہنواز احمد میر نامی گیارویں جماعت کا طالب علم کُچھ ہی دھیری پر بے ہوش ہوگیا ۔ اگرچہ اُسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لیا گیا تاہم اُسے وہاں ڈاکٹروں نے مُردہ قرار دیا ۔ طلب علم کی موت سے اس کے آبایی علاقہ چندپورہ میں صف ماتم بچھ گیا ۔
چندپورہ پلوامہ کا شہنواز احمد میر نامی گیارویں جماعت کا طالب علم کُچھ ہی دھیری پر بے ہوش ہوگیا ۔ اگرچہ اُسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لیا گیا تاہم اُسے وہاں ڈاکٹروں نے مُردہ قرار دیا ۔ طلب علم کی موت سے اس کے آبایی علاقہ چندپورہ میں صف ماتم بچھ گیا ۔
پلوامہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں میراتھن کے دوران ایک طالب علم کی موت سے تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے طلبہ اور طالبات کے لیے ہاف میراتھن کا اہتمام کیا تھا ۔ یہ دوڑ آج اعلی الصبح ضلع پلوامہ کے راجپورہ تحصیل کے کیلم پورہ علاقے سے لیکر راجپورہ اسٹیڈیم تک منعقد کی گئ تھی ،دوڑ کے دوران ہی اس میں حصہ لینے والا چندپورہ پلوامہ کا شہنواز احمد میر نامی گیارویں جماعت کا طالب علم کُچھ ہی دھیری پر بے ہوش ہوگیا ۔
اگرچہ اُسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لیا گیا تاہم اُسے وہاں ڈاکٹروں نے مُردہ قرار دیا ۔ طلب علم کی موت سے اس کے آبایی علاقہ چندپورہ میں صف ماتم بچھ گیا ۔ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے علاوہ گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول راجپورہ کے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کے سوال کھڈے ہورہے ہیں ۔ شہنواز کے لواحقین کے مطابق اُس کی دس سال قبل ہی ہارٹ میں سرجری ہویی تھی ۔ جبکہ اُسے دوڈ میں شامل کرنے سے قبل اُس کے میڈیکل ریکارڈ نہیں دیکھا گیا ۔ جبکہ دوڈ میں کسی قسم کی طبی سہولیات بھی نہیں رکھی گئی تھی ۔ جہاں لواحقین نے اس واقعہ کی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔
وہیں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے عہدیداراں نے اس میں محکمہ کی کسی قسم کی لاپرواہی کو مسترد کررہے ہیں ۔ تاہم محکمہ کا ماننا ہے کہ آئندہ کھیل مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کی جائے گی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔