உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir کی سیاست میں عام آدمی پارٹی کی دستک ، تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو لے کر لوگوں کے پاس جائے گی پارٹی

    Jammu and Kashmir کی سیاست میں عام آدمی پارٹی کی دستک ، تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو لے کر لوگوں کے پاس جائے گی پارٹی

    Jammu and Kashmir کی سیاست میں عام آدمی پارٹی کی دستک ، تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو لے کر لوگوں کے پاس جائے گی پارٹی

    Jammu and Kashmir News : عام آدمی پارٹی نے اب دہلی سے جموں و کشمیر کی سیاست کیلئے اڑان بھر لی ہے اور گزشتہ چند روز میں سرینگر سمیت کشمیر کےکئی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: عام آدمی پارٹی نے اب دہلی سے جموں و کشمیر کی سیاست کیلئے اڑان بھر لی ہے اور گزشتہ چند روز میں سرینگر سمیت کشمیر کےکئی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں عام آدمی پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کے پارٹی آبزرور صلاح الدین خان، پارٹی کنوینر ناصر علی کوچک و دیگر لیڈران نے شرکت کی۔

    اس موقع پر صلاح الدین خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اب یہاں کی روایتی سیاست سے کافی تنگ آچکے ہیں ۔ جبکہ عام آدمی پارٹی اب جموں و کشمیر کی سیاست میں بھی بڑے پیمانے پر بدلاؤ لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اس بات کو سمجھتی ہے کہ یہاں کے عوام کو سوائے بے بنیاد ایجنڈوں اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو لے کر میدان میں اتری ہے۔

    صلاح الدین خان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال میں لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس اعتماد سازی کے ایجنڈے کو لے کر بھی عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں سرگرم رہے گی۔

    اجلاس سے ناصر علی کوچک و دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔ دوران خطاب لیڈران نے جموں کشمیر میں گزشتہ برسوں سے جاری سیاسی استحصال کا بھی ذکر کیا اور اس استحصال کے خاتمے کیلئے سیاسی راہیں ہموار کرنے کی غرض سے نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ عام لوگوں کا بھی تعاون طلب کیا۔

    لیڈران نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دھوکے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے اور نہ ہی لوگوں کو شیشے میں اتارنے کا کام کرتی ہے، بلکہ عام آدمی پارٹی عملی طور پر لوگوں کی بقا اور فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔
    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: