کولگام: عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ اگر وہ جموں وکشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ دہلی اور پنجاب کی طرح یہاں بھی انقلابی اقدامات کرے گی اور بجلی، پانی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات مفت فراہم کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ دہلی کے طرز پر یہاں بھی بزرگوں، عورتوں اور سماج کے طبقوں کو ہر وہ سہولیت فراہم کرنے کوشش کرے گی، جس کا وہ وعدہ کرے گی۔
عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں حالیہ جیت کے بعد اپنی توجہ جموں وکشمیر کی طرف مبذول کی ہے اور پارٹی کے کئی سینر لیڈران اور وزراء ان دنوں جموں وکشمیر کے دورے پر ہیں اور جگہ جگہ جلسے اور میٹنگوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ منزگام کولگام میں پارٹی کارکنان کا کنونشن منعقد ہوا جس میں دہلی سرکار میں کابینی وزیر عمران حسین، سینئر لیڈر ناصر کوچک، نورآباد حلقہ کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ایوب متو، خواتین ونگ کی انچارج دیبا خان سمیت دیگر لیڈران موجود رہے۔

عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں حالیہ جیت کے بعد اپنی توجہ جموں وکشمیر کی طرف مبذول کی ہے اور پارٹی کے کئی سینر لیڈران اور وزراء ان دنوں جموں وکشمیر کے دورے پر ہیں اور جگہ جگہ جلسے اور میٹنگوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دہلی حکومت میں وزیر عمران حسین نے کہا کہ اروندکیجریوال کا نظریہ عام آدمی کو راحت پہنچانا ہے اور وہ اپنے وعدے پر کاربند ہیں۔ منزگام میں منعقدہ جلسے میں پارٹی کے سیکنڑوں کارکنان نے شرکت کی، جس میں اقلیتی سیل کے کارکنان اور لیڈران بھی موجود تھے، جنہوں نے موجودہ حالات میں بھائی چارے کو قائم رکھنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی لیڈران نے پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اقلیتی سیل کے انچارج ویر جی کاچرو نے کہا کہ وادی میں روایتی بھائی چارہ قائم ودائم ہے اور اس کے لئے پارٹی کام کر رہی ہے۔ حلقہ انتخاب نورآباد کے انچارچ و سینئر لیڈر ڈاکٹر محمد ایوب متو نے امید ظاہرکی کہ لوگ اب تبدیلی کے ذریعہ نئی حکومت کا وجود عمل میں لائیں گے اور عام آدمی پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیت سے ہمکنار کرائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔