ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : مغوی فوجی اہلکار کے کپڑے برآمد ، جوان کی تلاش ہنوز جاری

2 اگست اتوار کی شام دیر گئے مشتبہ دہشت گردوں نے شوپیاں ضلع کے ریشی پورہ حرمین کے مقامی فوجی اہلکار جس کی شناخت شاکر منظور کے بطور ہوئی ہے ، کو اس وقت اغوا کرلیا تھا ، جب وہ اپنے گھر سے خود کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : مغوی فوجی اہلکار کے کپڑے برآمد ، جوان کی تلاش ہنوز جاری
جموں و کشمیر : مغوی فوجی اہلکار کے کپڑے برآمد ، جوان کی تلاش ہنوز جاری

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں 2 اگست بروز اتوار کی شام مشتبہ دہشت گردوں نے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کر لیا تھا ، جس کے بعد سیکورٹی فورسیز نے اغوا شدہ فوجی اہلکار کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کردیں ۔ 5 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک اس فوجی اہلکار کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ تاہم آج اس اغوا شدہ فوجی اہلکار کے کپڑے ضلع شوپیاں کے لندورہ گاؤں سے برآمد ہوئے ہیں ۔


واضح رہے کہ 2 اگست اتوار کی شام دیر گئے مشتبہ دہشت گردوں نے شوپیاں ضلع کے ریشی پورہ حرمین کے مقامی فوجی اہلکار جس کی شناخت شاکر منظور کے بطور ہوئی ہے ، کو اس وقت اغوا کرلیا تھا ، جب وہ اپنے گھر سے خود کی گاڑی میں ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔ شاکر منظور کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرکے اس کی گاڑی کو کولگام ضلع کے نیہامہ علاقہ میں نذر آتش کرکے وہیں چھوڑ دیا اور فوجی اہلکار کو اپنے ساتھ لے گئے ۔


5 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک اس فوجی اہلکار کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
5 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک اس فوجی اہلکار کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔


پولیس و سیکورٹی فورسیز نے شاکر منظور کو تلاش کرنے کی کوششیں 2 اگست سے ہی شروع کردیں اور ابھی بھی ان کو تلاش کرنے کی کوششیں زوروں سے جاری ہیں ۔ تاہم ابھی تک اس فوجی اہلکار کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی ہیں ۔

ادھر سیکورٹی فورسیز نے آج لندورہ گاؤں جو ریشی پورہ حرمین سے محض تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ، میں لاپتہ فوجی اہلکار کے کپڑے ایک باغیچے سے  برآمد کئے ۔ مزید تحقیقات اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔ ادھر اوقاف کمیٹی ریشی پورہ حرمین نے بھی اغوا کاروں سے شاکر منظور کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 07, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading