کولگام : ضلع پولیس کولگام نے ڈرگس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم چھیڑتے ہوئے اس سال کے آغاز میں ہی تقریبا 62 کیس درج کرلئے ہیں اور ایسا کاروبار کرنے والے 74 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں نشہ آور چیزیں ضبط کی ہیں ۔ ضلع پولیس کے ماتحت پولیس تھانوں اور چوکیوں کے افسران و عملہ منشیات مخالف کارروائیوں میں زبردست کام انجام دے رہے ہیں، جس کی عوامی سطح پر پذیرائی کی جارہی ہے ۔
ضلع پولیس کولگام نے محض دو ماہ میں 150 کلو گرام سے زائد فکی، 4.5 کلو گرام سے زائد چرس، 168 گرام براون شوگر اور دیگر اشیاء ضبط کی ہیں۔ ایس ایس پی کولگام ساحل سارنگل کے مطابق منشیات مخالف کارروائیاں ضلع میں جاری ہیں، جبکہ سماجی سطح پر عوام بالخصوص نوجوانوں کو اس حوالے سے جانکاری دی جارہی ہیں تاکہ وہ اس بدعت سے دور رہیں۔ ضلع پولیس کولگام کے تحت آنے والے پولیس تھانوں اور چوکیوں میں تعینات افسران اور عملہ آئے روز منشیات مخالف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے کاروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔ کولگام پولیس نے پولیس عوامی رابطہ پروگراموں کے ذریعہ عوام تک نہ صرف یہ پیغام پہنچایا بلکہ منشیات فروشوں کو تنبیہہ کی کہ وہ اس کاروبار سے باز آجائیں ۔
ادھر پولیس نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی فصل تیار کرنے والوں کے خلاف نہ صرف کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ان کی اراضی بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔
پولیس نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ نشہ آور چیزوں سے دور رہیں اور معاشرے کو صاف و تندرست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔