J&K News: سیاحت کو فروغ دینے کیلئے "آف بیٹ" سیاحتی مقامات میں سرگرمیاں تیز
J&K News: سیاحت کو فروغ دینے کیلئے "آف بیٹ" سیاحتی مقامات میں سرگرمیاں تیز
Jammu and Kashmir : ضلع کولگام کی حسین وادیوں میں واقع پانچن پتھری نورآباد نامی سبزہ زار اور حسین وادیوں میں اس بار سیاحتی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور یہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹورزم فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
کولگام : وادی میں Off Beat سیاحتی مقامات کو نہ صرف فروغ دیا جارہا ہے بلکہ ایسے سیاحتی مقامات کو نقشے پر لانے کی کوششیں تیز کی جارہی ہیں ۔ ضلع کولگام کی حسین وادیوں میں واقع پانچن پتھری نورآباد نامی سبزہ زار اور حسین وادیوں میں اس بار سیاحتی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور یہاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹورزم فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کولگام نے کئی علاقوں میں Off Beat سیاحتی مقامات کا انتخاب کرتے ہوئے یہاں سیاحتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ایسے مقامات کا رُخ کریں ۔ ایسے فیسٹول کا انعقاد عمل میں لانے کا مقصد روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ، جس کی مقامی لوگوں نے کافی سراہنا کی اور اسے خوش آیندہ قدم قرار دیا۔
مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کی اس کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے اس سے لوگوں کے حق میں ایک خوش آئند قدم قرار دیا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ سیاحت کو فراغ ملے گا۔ اس فیسٹول کی خاصیت یہ رہی کہ اس میں پنچایتی و بلدیاتی راج نمائندوں نے شرکت کرنے کے علاوہ اسے فروغ دینے کے لیے کام کیا ۔ ضلع انتظامیہ کولگام نے مذید Off Beat سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور یہاں سرگرمیاں شروع کرنے پر زور دیا۔
ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ ایسے آف بیٹ سیاحتی مقامات کو مزید جازب نظر بنانے کے لیے انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کام کرے گا جبکہ ضلع کولگام میں اس طرح کی سیاحتی سرگرمیاں تین ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہیں گی۔
کولگام جیسے پہاڑی علاقے میں ایسے اور بھی سیاحتی مقامات موجود ہیں جو کہ سرکار کی نظروں سے اوجھل ہیں ۔ تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں سیاحتی نقشے پر لایا جایا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔