ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارہ علی خان نے سیاحتی مقام گلمرگ میں خوب کی مستی، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصاویر

مشہور اداکارہ سارہ علی خان نے سیاحتی مقام گلمرگ میں خوب سیر وتفریح کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شئیرکیں۔

  • Share this:
سارہ علی خان نے سیاحتی مقام گلمرگ میں خوب کی مستی، سوشل میڈیا پر شیئر کی تصاویر
مشہور اداکارہ سارہ علی خان نے سیاحتی مقام گلمرگ میں خوب سیر وتفریح کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شئیرکیں۔

مشہور اداکارہ سارہ علی خان نے سیاحتی مقام گلمرگ میں خوب سیر وتفریح کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شئیرکیں۔ مشہور اداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی نیک خواہشات ظاہر کی ہے۔ اداکارہ سارہ علی خان کشمیر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹی منارہی تھیں۔ اداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور پیروکاروں سے رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے منگل کی دیر رات اپنے انسٹاگرام پر سیاحتی مقام گلمرگ سے ایک ویڈیو شیئر کی جہاں وہ اس وقت اپنے کنبے کے ساتھ چھٹیاں منارہی ہیں۔

انہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ٹنگمرگ میں قائم زیارت بابا پیام الدین ریشی پر بھی حاضری دی۔ سارہ نے اپنی ویڈیو کے ساتھ رمضان کریم اسٹیکر کا استعمال کیا۔ سارہ اپنی والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ چھٹیاں کشمیر میں منارہےہیں۔ گزشتہ پیر کے روز انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گنڈولہ میں سوار ہوکر کنگڈوری اور افروٹھ کی طرف جارہے تھے۔ اور بعد میں والدہ کے ساتھ کنگڈوری میں سنو بائیک پر سواری کا لطف اٹھا رہے تھے۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





گنڈولہ میں سوار ہوکر ویڈیوں میں سارہ علی خان کی والدہ پہلے تو گھبراتی ہوئی نظر آئیں لیکن بعد میں خوشی محسوس کرتی ہوئی نظر آئیں۔شئیر کردہ ویڈیو میں ،سارہ علی خان نے کہا ،نمستے درشکو ، جیساکہ آپ دیکھ سکتے ہیں ، باہر برف پڑھ رہی ہے۔ کینٹو ہماری ماتاشری ہمارے ساتھ گنڈولہ پر چڑھ رہی ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ تھوڑا ڈر رہی ہے۔ کینٹو ، مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ وہ مستقل محنت کررہی ہے۔ ہیلو سامعین جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ باہر سے برف پڑھ رہی ہے لیکن میری ماں اس گنڈولہ سواری پر میرے ساتھ جارہی ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ تھوڑا سا خوفزدہ ہے لیکن مجھے ضرور کہنا چاہئے ، وہ اپنے آپ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)





غور طلب بات یہ ہے کہ گلمرگ میں گزشتہ کئی مہینوں سے ملک کے مشہور اداکار اور اداکارائیں سیر و تفریح کی غرض سے آرہے ہیں جس سے نہ صرف یہاں کی سیاحت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ فلم انڈسٹری کے لیے بھی راہ ہموار ہوتی ہے۔اس سے پہلے بھی ودیا بالن اور ارباز خان نے گلمرگ میں سنو فیسٹیول میں شرکت کی۔انہوں نے گلمرگ میں آئندہ فلم شوٹنگ کی حامی بھری۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 14, 2021 10:17 PM IST