جموں و کشمیر میں حکومت کی جانب سے اس سال یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کی زبردست مخالفت کے بعد اب سرکار نے اس سلسلے میں عوامی رائے طلب کی ہے۔ یو ٹی انتظامیہ نے ایک سرکولر جاری کرکے لوگوں سے اس بارے میں اپنی رائے و تجاویز دس روز کے اندر اندر پیش کرنے کے لئے کہا ہے۔ یہ تجاویز دس روز کے اندر اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ای میل ایڈریس housingudd9@gmail .com پر بھیجی جاسکتی ہیں۔
اس سرکولر میں کہا گیا ہے کہ جموں اور کشمیر یو ٹی کے میونسپل علاقوں کے اندر رہائیشی مکانات، ایپارٹمینٹس، تجارتی اداروں پر پہلی اپریل دو ہزار 23 سے ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کی طرف سے پہلے سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ کی اکیس تاریخ کو سرکار نے جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لگانے سے متعلق ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جسکے بعد یہ معاملہ یو ٹی میں ایک نئے بحث کا موجب بنا۔ سرکار کے اس اقدام کی مختلف سیاسی پارٹیوں اور عام لوگوں نے مخالفت کی اور یو ٹی کے مختلف مقامات پر لوگوں اور ان سیاسی پارٹیوں نے احتجاجی دھرنے منعقد کئے جس کے بعد اب سرکار نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے لوگوں سے انکی آرا جاننے کے لئے لئے ایک نیا نوٹفیکیشن جاری کیا ہے۔
راجیہ بھون کا گھیراؤ کرنے کے دوران پولیس اور کانگریس کارکنان میں جھڑپ،بی جے پی نے کی تنقیدوقف جائیداد پر کئی خود غرض لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے: درخشاں اندرابی
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مختلف اپوزیشن جماعتوں کے عالاوہ مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ نے بھی جموں و کشمیر کے میونسپل علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس لگائے جانے کے ایل جی انتظامیہ کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سرکار لوگوں کی تجاویز جاننے کے بعد اس معاملے پر کیا فیصلہ لے گی حالانکہ سرکار پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا حتمی فیصلہ لے چکی ہے اور اب اس میں کچھ رعایات کئے جانے کی لوگوں کو امید ہے۔
(رپورٹ: رمیش امباردار) سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔