உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر میں ایک ہی دن میں چوتھا انکاؤنٹر، شوپیاں میں سکیورٹی فورسز نے 2-3 دہشت گردوں کو گھیرا

    Youtube Video

    جموں و کشمیر میں ایک دن میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان یہ چوتھا انکاؤنٹر (Encounter) ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں و کشمیر (Jammu Kashmir)  میں سکیورٹی فورسز (security forces) کے دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹرکی خبریں سامنے پر آرہی ہیں۔ یہ تصادم کچھ دیر پہلے جموں و کشمیر  کے شوپیاں (Shopian) میں شروع ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ 2-3 دہشت گرد شوپیاں کے اندر گھس آئے ہیں۔ شوپیاں سے پہلے پونچھ میں بھی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے تصادم ہوا تھا۔ اس مقابلے میں فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے۔ جموں و کشمیر میں ایک دن میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان یہ چوتھا انکاؤنٹر (Encounter) ہے۔

      سکیورٹی فورس جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ شوپیاں میں آپریشن انجام دے رہی ہے۔ فوج کو اطلاعات ملی تھیں کہ دہشت گرد ایک گھر میں داخل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے بھی کہا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اپیل کی کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور دہشت گردی کا راستہ چھوڑ دیں۔



      پولیس فوج کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف کے جوانوں کی بڑی تعداد کو اس علاقے میں تعینات کیا گیا ہے جہاں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ملی ہے۔ فی الحال پولیس یا فوج کی جانب سے اس آپریشن کے بارے میں زیادہ معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

      ذرائع کے مطابق تو سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے تلران امام صاحب علاقے میں دو سے تین دہشت گرد گھس آئے ہیں۔ یہ ان پٹ ملتے ہی فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: