உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: فوج میں مرد امیدواروں کیلئے اگنی ویر بھرتی ریلی بارہمولہ کے حیدر بیگ پٹن میں شروع

    جموں و کشمیر: فوج میں مرد امیدواروں کیلئے اگنی ویر بھرتی ریلی بارہمولہ کے حیدر بیگ پٹن میں شروع

    جموں و کشمیر: فوج میں مرد امیدواروں کیلئے اگنی ویر بھرتی ریلی بارہمولہ کے حیدر بیگ پٹن میں شروع

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے دس اضلاع اور لداخ یوٹی کے دو اضلاع کے مرد امیدواروں کی یہ بھرتی آج سے شروع ہوئی ہے اور یہ اگلے چند دنوں تک جاری رہے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    بارہمولہ : فوج میں مرد امیدواروں کے لئے اگنی ویر بھرتی ریلی آج ضلع بارہمولہ کے حیدر بیگ پٹن میں شروع ہوئی ۔ جموں و کشمیر کے دس اضلاع اور لداخ یوٹی کے دو اضلاع کے مرد امیدواروں کی یہ بھرتی آج سے شروع ہوئی ہے اور یہ اگلے چند دنوں تک جاری رہے گی۔ آج پہلے روز کافی تعداد میں نوجوان اس بھرتی ریلی میں حصہ لینے کے لئے حاضر ہوئے ہیں ۔ صبح سویرے سے ہی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہے۔ جن امیدواروں نے بھرتی ریلی کے لئے درخواستیں دی ہیں ۔ انہیں ریلی میں شرکت کے لئے مخصوص تاریخیں مختص کر دی گئی ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر: کولگام دوہرے قتل کیس میں عدالت نے مجرمین کو سنائی گئی عمرقیدکی سزا


    اس بھرتی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے فوج، یوٹی حکام اور ضلعی حکام کا تعاون حاصل ہے۔ اس بھرتی ریلی سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو روزگار ملے گا۔ اس دوران فوج نے تمام امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مختلف فراڈیوں اور ٹاؤٹس کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہیں۔ بھرتی عمل میں کسی کی بھی مداخلت نہیں رہے گی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم کے ذریعہ متعارف کرائی گئی اس اسکیم سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ


    واضح رہے کہ ملک میں نوجوانوں کو چار برس کے لئے فوج میں بھرتی کرنے کے ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے ، جس کو ’اگنی پتھ یوجنا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس اسکیم کا اعلان کیا۔ اس منصوبے کے تحت نوجوانوں کو چار سال کے لئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا جب کہ مدت پوری ہونے پر ان نوجوانوں کو باقاعدہ پینشن دی جائے گی، جو لگ بھگ 12 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔ اگنی پتھ منصوبے کے تحت ساڑھے سترہ برس سے 21 برس کے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا جب کہ اس منصوبے کے تحت لگ بھگ 46 ہزار نوجوان بھرتی کیے جائیں گے۔

    یہ نوجوان فوج میں خدمات انجام دیں گے۔ اِس مہم کے ذریعہ خاتون اگنی ویروں کی بھرتی بھی کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس سال مذکورہ اسکیم کے تحت 46 ہزار سپاہیوں کی بھرتی کی جائے گی۔ اِن میں سے 40 ہزار اسامیاں فوج کیلئے ہوں گی جبکہ فضائیہ اور بحریہ کیلئے تین تین ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی۔ اہلکاروں کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ہوگا اور چار برس میں ان کی تنخواہ 40 ہزار روپے ماہانہ ہو جائے گی۔ جو اہلکار چار برس بعد فوج سے ریٹائر ہو جائیں گے ان کو لگ بھگ 11 سے 12 لاکھ روپے پینشن دی جائے گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: