ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر : البدر تنظیم سے وابستہ ایک اپر گراونڈ ورکر گرفتار

پولیس کے مطابق سرحد پار سے ہتھیاروں کو لانے اور دہشت گردوں تک پہنچانے کا ایک گروپ سرگرم ہے ۔ تاہم اس طرح سے لگاتار اپر گراونڈ ورکروں کا گرفتار ہونا دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے کی ایک کوشش ہے ۔

  • Share this:
جموں وکشمیر : البدر تنظیم سے وابستہ ایک اپر گراونڈ ورکر گرفتار
جموں وکشمیر : البدر تنظیم سے وابستہ ایک اپر گراونڈ ورکر گرفتار

جموں و کشمیر کے ہندوارہ علاقہ میں  پولیس نے فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث البدر تنظیم سے وابستہ ایک بالائی ورکر کو اس وقت گرفتار کیا ، جب وہ ہتھیار اپنے ساتھ لیکر دہشت گردوں تک پہچانے کی کوشش کرہا تھا ۔ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور پولس نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کاروائی شروع کی شروع کی  اور تلاشی مہم کے دوران ایک بالائی ورکر گرفتار کیا گیا ۔ بھاری مقدار میں اس کے قبضے سے اسحلہ و بارود ضبط کیا گیا ۔ پولس اور فوج نے اسے بڑی کارروائی سے تعبیر کیا ۔


پولس کا کہنا ہے کہ اگر یہ اسحلہ دہشت گردوں تک پہنچ جاتا تو وہ اسے تخریبی کارروائی میں استعمال کرتے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ  کئی روز قبل کپواڑہ ضلع میں پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا ۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں  حزب سے وابستہ پانچ مقامی ملی ٹینٹوں کو بھی پولس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا تھا ۔


بھاری مقدار میں اس کے قبضے سے اسحلہ و بارود ضبط کیا گیا ۔ پولس اور فوج نے اسے بڑی کارروائی سے تعبیر کیا ۔
اس کے قبضے سے اسحلہ و بارود ضبط کیا گیا ۔ پولس اور فوج نے اسے بڑی کارروائی سے تعبیر کیا ۔


پولس کا کہنا اس طرح کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھرگیا ۔  پولیس کے مطابق  سرحد پار سے ہتھیاروں کو لانے اور دہشت گردوں تک پہنچانے کا ایک گروپ سرگرم ہے ۔ تاہم اس طرح سے لگاتار اپر گراونڈ ورکروں کا گرفتار ہونا دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے کی ایک کوشش ہے ۔ فوج نے پورے علاقوں میں تخریبی کاررروائی میں ملوث افردا پر کڑی نگاہ رکھی ہے ۔ تاکہ دہشت گرد اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہونے پائیں ۔ پولس کا کہنا ہے  پاکستان ہتھیاروں کو یہاں بھیج کر نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading