توانگ میں ہند-چینی افواج کی جھڑپ کے بعد آئی بی پر الرٹ، سیکورٹی فورس کا مسلسل گشت
توانگ میں ہند-چینی افواج کی جھڑپ کے بعد آئی بی پر الرٹ، سیکورٹی فورس کا مسلسل گشت.(فائل فوٹو)
مشتبہ ہلچل نظر آنے پر اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس کی جانب سے فوری تلاشی مہم شروع کردی جاتی ہے تا کہ کہیں کوئی دہشت گرد موجود ہو تو اس کے خلاف کارروائی کو انجام دیا جاسکے۔
اروناچل پردیش میں ہندوستانی و چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد ہندوستان پاکستان بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پورے علاقے میں سیکورٹی فورس مسلسل گشت کررہے ہیں۔
اس سے پہلے منگل کو مینڈھر میں مشتبہ نظر انے کی افواہوں کے درمیان سیکورٹی فورس نے مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ فوج، پولیس اور ایس او جی کے جوانوں نے دیہاتی علاقوں، جنگلوں اور نالوں کے قریبی علاقوں کی تلاشی لی۔ مینڈھر میں تعینات افواج کے عہدیداروں کو کچھ علاقوں میں مشتبہ افراد کے نظر آنے کی اطلاعات ملیں۔ اس کے بعد فوج کی جانب سے پولیس اور ایس او جی کو ساتھ لے کر اس ضلع کے کئی علاقوں میں ایک ساتھ تلاشی مہم شروع کی گئی جو دن بھر جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے اُس پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کیے جانے اور ضلع میں برفباری کے پہلے دہشت گردوں کے ہندوستانی علاقوں میں محفوظ دراندازی کے اندیشے کو دھیان میں رکھتے ہوئے سیکورٹی فورس پہلے سے ہی چوکنے ہیں۔
اس کی وجہ سے کسی بھی علاقے سے مشتبہ ہلچل نظر آنے پر اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس کی جانب سے فوری تلاشی مہم شروع کردی جاتی ہے تا کہ کہیں کوئی دہشت گرد موجود ہو تو اس کے خلاف کارروائی کو انجام دیا جاسکے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔