ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سبھی کشمیری مائیگرینٹس کو جلد ہی ملے گا آیشمان بھارت کارڈ ، کیا گیا ہے یہ خاص انتظام

ریلیف کمشنر جموں مائیگرنٹس تیج کرشن بٹ نے کہا کہ کچھ کشمیری مائیگرنٹس کو یہ کارڈ فراہم کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں ، تاہم انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سبھی کشمیری مائیگرینٹس کو جلد ہی ملے گا آیشمان بھارت کارڈ ، کیا گیا ہے یہ خاص انتظام
جموں و کشمیر : سبھی کشمیری مائیگرینٹس کو جلد ہی ملے گا آیشمان بھارت کارڈ ، کیا گیا ہے یہ خاص انتظام

ملک کے مختلف حصوں میں آباد تمام کشمیری مائیگرنٹوں کو عنقریب ہی Ayushman Bharat, PM-JAY SEHAT  کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ ریلیف کمشنر جموں مائیگرنٹس تیج کرشن بٹ نے کہا کہ کچھ کشمیری مائیگرنٹس کو یہ کارڈ فراہم کرنے میں دقتیں پیش آرہی ہیں ، تاہم انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریلیف کمشنر نے کہا کہ ان کے دفتر نے ایل جی منوج سنہا کی ہدایات پر بیس مقامات پر Facilitation centres قائم کئے ۔ ان سینٹرس پر State Health Agency کے اہلکاروں نے مائیگرنٹس سے متعلق تمام اعداد و شمار اکھٹا کئے۔


انہوں نے کہا کہ محکمہ نے 65 ہزار افراد سے متعلق تفصیلات حاصل کئے ، جس کا مقصد مائیگرنٹس کو یہ کارڈ فراہم کرنا تھا۔ریلیف کمشنر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اکھٹا کرنے کے بعد یہ پایا گیا کہ کچھ مائیگرنٹ خاندان دو ہزار گیارہ میں ہوئی Socio-economic cost census شامل نہیں کئے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں یہ کارڈ فراہم کرنے میں دقتیں پیش آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بھی دیکھا گیا کہ کبھی کُبھار پورے کنبے کی اور کبھی کنبے کے چند افراد کے نام اس سروے سے غائیب ہیں۔


ٹی کے بٹ نے کہا کہ اس مسلے کو حل کرنے کے لئے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر ایجوکیشن محکمہ نے نومبر دو ہزار بیس  زیر آرڈر نمبر 846 بتاریخ  09.12.2020 ایک حُکم نامہ جاری کیا ۔ اس کے تحت ان تمام لوازمات کی نشاندہی کی گئی ، جن کی رو سے ایسے کنبوں کو اس سروے میں شامل کیا جاسکے ۔ ریلیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ان کے دفتر نے ایک اسپیشل سیل قائم کیا ہے جو Agency  State Health کے ساتھ اشتراک کرکے وہ تمام اقدامات کر رہا ہے ، جن سے ان کنبوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو کنبے سروے  میں شامل نہیں ہو پائے ہیں ، ان کے لئے باقاعدہ ایک فارم جاری کیا گیا ہے ۔ یہ فارم ہر کیمپ اور زونل دفاتر میں دستیاب رکھا گیا ہے اور متعلقہ زونل افسروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ کنبوں سے رابطہ کرکے تمام لوازمات جلد سے جلد پورا کریں ۔


ریلیف کمشنر نے مزید کہا کہ ان کی یہ کوشش ہے کہ تمام لوگوں کو آیشمان کارڈ فراہم کئے جائیں ۔ تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ اس کے لئے مزید کچھ وقت درکار ہوگا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 27, 2021 10:28 PM IST