اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈرون کے ساتھ نقدی رقم بھی باندھ کر سرحد پار بھیج رہا ہے پاکستان

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے پاکستان کے ایسے کئی منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی ان چالوں کا مُنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے پاکستان کے ایسے کئی منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی ان چالوں کا مُنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے پاکستان کے ایسے کئی منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی ان چالوں کا مُنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار سے ڈرون کے ساتھ باندھ کر نقدی رقم بھی اس پار بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو آئی ای ڈی لگانے کا کام دیا جاتا ہے تو اس کے لئے یہ نقدی بطور ایڈوانس بھیجی جاتی ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کہ پاکستان کی جانب سے اب منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا نیا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے جہاں ہتھیاروں کو دہشت گردوں تک پہنچایا جاتا ہے اور منشیات کی فروخت سے کمائے جاتے ہیں اور یہ رقومات دہشت گرد تنظیموں کو فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ تخریبی کاروائی انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے پاکستان کے ایسے کئی منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی ان چالوں کا مُنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

      انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پونچھ میں منشیات اور نقدی برآمد ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہے اور اس کے تار پنجاب سے بھی جڑ رہے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب میں چھاپے ڈالے جارہے ہیں اور اس کاروبار میں پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ڈرون کے ذریعے نقدی بیجنے کا مقصد حملہ آور کوقبل از وقت ایسی کاروائی کرنے کا انعام دیا جانا ہوتا ہے حالانکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں پاکستان کی ان حرکات کو ناکام کرنے میں لگی ہیں۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سیاست دانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملٹینسی مخالف آپریشنز پر سیاست کرنے سے گریز کریں اور پولیس کواپنا کام کرنے دیں۔

      انہوں نے کہا کہ سیاست والے اپنی سیاست کریں اور پولیس کے کام کو سیاست سے دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی شخص کو ملک دشمن کام انجام دینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور ایسے سبھی افراد کے خلاف پولیس اپنی کاروائی کرے گا۔ دلباغ سنگھنے کہا کہ جی بیس کانفرنس کے مد نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور یہ کانفرنس سرینگر میں ہونا جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے فخر کی بات ہے ۔

      (رمیش امباردار)
      Published by:Sana Naeem
      First published: