உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : الپائن اسکئیر عارف محمد خان بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں ہندوستان کی کریں گے نمائندگی

    J&K News : الپائن اسکئیر عارف محمد خان بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں ہندوستان کی کریں گے نمائندگی

    J&K News : الپائن اسکئیر عارف محمد خان بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں ہندوستان کی کریں گے نمائندگی

    Jammu and Kashmir : کشمیر کے الپائن اسکئیر عارف محمد خان بیجنگ میں اس سال منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ عارف نے حال ہی میں دبئی ، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر ممالک میں کوالیفائنگ الپائن اسکنگ ایونٹ کے دوران بہترین کارکردگی کرکے کوالیفائی کرلیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : کشمیر کے الپائن اسکئیر عارف محمد خان  بیجنگ میں اس سال منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ عارف نے حال ہی میں دبئی ، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر ممالک میں کوالیفائنگ الپائن اسکنگ ایونٹ کے دوران بہترین کارکردگی کرکے کوالیفائی کرلیا۔ عارف کا تعلق شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ ٹنگمرگ کے گوئی وارہ حاجی بل سے ہے۔ عارف ہندوستان کے واحد اسکیئر ہیں ، جنہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ عارف کی کامیابی پر  سارا ملک خوش ہے۔ ان ممالک سے وطن واپسی پر عارف خان نے جموں میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ایل جی نے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ اس ملاقات سے متعلق ایل جی منوج سنہا نے اپنےٹویٹ میں لکھا ہے کہ عارف خان سے آج راج بھون میں ملاقات ہوئی ہے ، جو بیجنگ ونٹر اولمپکس  دوہزار بائیس  میں واحد  ہندوستانی کھلاڑی ہیں ۔ پوری قوم  ان کی لگن اور اسپوٹس مین شپ سے متاثر ہے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ عارف کا ساتھ دیں ، اس کے لئے نیک تمنائیں  اور اس کی جیت کے لئے دعا کریں ۔ تاکہ وہ گھر سونے کا تمغہ لیکر آئیں ۔

    ایک اور ٹویٹ میں ایل جی نے لکھا کہ  ٹنگمرگ کے ایک چھوٹے سے گاؤں گوئی وارہ سے تعلق رکھنے والےعارف نے اپنی زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ، لیکن ان رکاوٹوں سے نمٹنے کے لئے سخت محنت کی ۔ ایل جی نے لکھا کہ عارف ملک کے پہلے ایتھلیٹ ہیں ، جنہوں نے ونٹر اولمپکس کے دو مختلف مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا ۔ ایل جی نے لکھا کہ آئیے بیجنگ دوہزار بائیس میں ہندوستان کی خوشی منائیں ۔

    وہیں عارف خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکیئنگ میرا جنون ہے، میری زندگی ہے ، میری قوت ہے ، اولمپکس میں ہندوستانی کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد اور خواب  تھا ، جس کو حقیقت میں بدل دیا۔ عارف گلمرگ میں فی الحال اسکیئنگ کریں گے ۔ عارف خان نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر منوج سنہا جموں وکشمیر میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوان ہر میدان میں مظاہرہ کریں۔

    عارف نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا عزم ہے کہ میں ملک اور کشمیر کا نام روشن کروں گا ۔ عارف کہتے ہیں کہ محنت اور لگن اپنی جگہ ہے دعائیں اور اہل خاندان کا ساتھ بہت اہم رہا۔ عارف محمد خان نے کہا کہ بچپن سے ہی میری پوری توجہ اسکیئنگ پر ہے۔  کہتے ہیں کہ اسکیئنگ میری زندگی کا حصہ ایک اہم حصہ ہے۔ اسکیئنگ نے مجھے ایک چھوٹے علاقے سے باہر نکال کر ایک انٹرنیشنل پیلٹ فارم پر لایا۔ یہ میری زندگی میں بہت معنی رکھتی ہیں جس طرح سے میرے جسم کے اعضا ہیں اسی طرح سے اسکئی میری طاقت ہے، کیونکہ یہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔

    عارف اولمپکس کھیلنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی ہے ، جنہیں اس طرح کا موقع فراہم ہوا ہے۔عارف نے بتایا کہ کہ جب وہ چارسال کا تھا ، تب انہوں نے اسکیئنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ اِس وقت انہیں عالمی شہرت حاصل ہے۔ وہ دوہزار پانچ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور اب تک ساؤتھ ایشین گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ سکی چیمپئن شپ سمیت ایک سو پچیس مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کر چُکے ہیں۔ عارف کے والد بھی اسکئی کھلاڑی اور گائیڈ رہ چُکے ہیں۔ عارف نے بتایا کہ وہ مجھے بچپن سے اپنے ساتھ گلمرگ لے جاتے تھے اور سات برس کی عمر میں مجھے اسکیئنگ کوچنگ کورس میں داخلہ دلایا۔

    عارف  کا کہنا ہے کہ  ماضی میں مالی مسائل سے گزرنا پڑا، لیکن ہمت نہیں ہاری۔ بلکہ ان مشکلات کو ایک طرف چھوڑ کر اپنی منزل کی طرف دوڑنے لگا۔ عارف کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ہندوستان کو اسکئی دنیا میں شامل کرنا ہے ، تاکہ دنیا اسے اسکیئنگ کے مقامات کے طور پر پہچانے ۔ اس سے کشمیر کی معیشت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور نوجوان بھی سرمائی کھیلوں کی جانب راغب ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں کے نوجوان کسی بھی میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں ۔ لیکن گلمرگ میں سرمائی کھیلوں کے انفراسٹکچر میں کمی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ گلمرگ میں انفراسٹرکچر ڈیولپ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ انفراسٹکچر کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں ۔ بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس دوہزار بائیس کا انعقاد چار سے بیس فروری تک ہونا ہے ۔ ہر ایک دعا گو ہے کہ عارف محمد خان اس عالمی مقابلہ میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: