உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: فاروق عبداللہ نے امرناتھ حادثہ کی جانچ کا مطالبہ کیا، ٹینٹ اور لنگر لگانے پر اٹھائے سوال

    Farooq Abdullah, Amarnath yatra cloudburst Latest News: فاروق عبداللہ نے 18 جولائی کو ہونے والے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ‘ہمیں امید ہے کہ حکومت یہ جاننے کے لئے ایک جانچ کمیشن کی تشکیل کرے گی کہ یہ کیسے ہوا اور کیوں ہوا‘۔

    • Share this:
      سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کو یہ پتہ لگانے کے لئے جانچ کا حکم دینا چاہئے کہ جنوبی کشمیر ہمالیہ میں امرناتھ گپھا مندر کے قریب ایک انتہائی حساس علاقے میں کمیونٹی کچن اور خیمے کیسے لگائے گئے تھے۔

      یہ ٹنٹ اور کمیونٹی کچن بادل پھٹنے کے بعد جمعہ کے روز اچانک آئے سیلاب کی چپیٹ میں آگئے تھے۔

      فاروق عبداللہ نے 18 جولائی کو ہونے والے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ‘ہمیں امید ہے کہ حکومت یہ جاننے کے لئے ایک جانچ کمیشن کی تشکیل کرے گی کہ یہ کیسے ہوا اور کیوں ہوا‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Jammu and Kashmir: امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے کے باوجود یاتریوں کے حوصلے بلند

      ٹینٹ اور لنگر لگانے کے فیصلے پر اٹھایا سوال

      جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے ایسے حساس علاقے میں ٹینٹ اور ’لنگر‘ (کمیونٹی کچن) لگانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ‘ٹینٹ اور لنگروں کا مقام ایسا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ چیزیں وہاں پہلے کی جاتی تھیں۔ پنج ترنی اس کے لئے اتنا اچھا علاقہ ہے۔ اس کی جانچ کی جانی چاہئے، ہوسکتا ہے کہ یہ ایک انسانی غلطی ہو‘۔

      انہوں نے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جانا چاہئے اور یہ یقینی کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئے کہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔ امرناتھ گپھا مندر کے قریب بھاری بارش کے سبب اچانک آئے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد ہفتہ کے روز بڑھ کر 16 ہوگئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: