உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022: ڈی سی اننت ناگ نے شیش ناگ اور چند واڑی کا کیا دورہ، انتظامات اور تعمیرات کا لیا جائزہ

    Amarnath Yatra 2022: ڈی سی اننت ناگ نے شیش ناگ اور چند واڑی کا کیا دورہ

    Amarnath Yatra 2022: ڈی سی اننت ناگ نے شیش ناگ اور چند واڑی کا کیا دورہ

    Jammu and Kashmir: ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا جو کہ ضلع یاترا افسر بھی ہیں، نے جمعرات کو ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کے ہمراہ شیش ناگ بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد شری امرناتھ جی یاترا 2022 کے لیے زمینی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : 30 جون سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے کے تحت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا جو کہ ضلع یاترا افسر بھی ہیں، نے جمعرات کو ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کے ہمراہ شیش ناگ بیس کیمپ کا دورہ کیا۔  اس دورے کا مقصد شری امرناتھ جی یاترا 2022 کے لیے زمینی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگلا نے کہا کہ ٹریک پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطراف میں ریلنگ کی تنصیب، ٹریک کو چوڑا کرنے، ڈھیلے پتھروں کو ہٹانے، کریٹ بنڈ وغیرہ کا کام پوری رفتار سے جاری ہے۔

    انہوں نے شیش ناگ میں قائم بیس اسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کو مختص جگہ کا بھی جائزہ لیا۔  شیش ناگ بیس کیمپ میں ساتھی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں انہیں جاری کاموں میں تیزی لانے اور 15 جون تک تمام تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈاکٹر سنگلا نے یاترا کے پہلے پڑاؤ چندن واڑی سے مقدس ہمالیائی امرناتھ گپھا تک کئی طبی امدادی مراکز کی تعمیر کا معائنہ کیا۔  انہوں نے راستے میں مختلف مقامات پر نلکوں کی تنصیب اور شیش ناگ کیمپ میں بیت الخلاء کی تنصیب کا جائزہ لیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے  : ایل جی انتظامیہ نے Kashmiri مائیگرنٹ پی ایم پیکیج ملازمون کیلئے کیا پرموشن پالیسی کا اعلان


    ضروری طبی دیکھ بھال کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے سی ایم او کو ہدایت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کو ایمبولینس کے طور پر سروس میں رکھے تاکہ روٹ پر کسی بھی ضرورت مند کو بغیر کسی تاخیر کے ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔  انہیں بتایا گیا کہ شیش ناگ بیس کیمپ میں بجلی اور پانی کی فراہمی دونوں دستیاب ہیں۔ ماحولیاتی اعتبار سے صاف ستھری امرناتھ یاترا 2022 کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیس کیمپ میں ٹھوس اور مائع فضلہ کے مناسب انتظامات کیے جائیں اور کوڑا کرکٹ سے بچنے کے لیے مختلف جگہوں پر ڈسٹ بِن لگائے جائیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے : گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو رجنی بالا کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ


    پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ چندن واڑی اور شیش ناگ بیس کیمپوں کے درمیان راستے پر ہر 100 میٹر کے فاصلے پر لائٹس لگائی جائیں تاکہ یاتری ابتدائی اور دیر کے اوقات میں محفوظ طریقے سے سفر کرسکیں۔

    ایس ایس پی اننت ناگ، سی ای او پی ڈی اے، ایس ڈی ایم پہلگام، سی ایم او، آر اینڈ بی کے ایس ای، کے پی ڈی سی ایل اور جل شکتی، اے سی ڈی، این ڈی ایم اے کے نمائندے، سی آر پی ایف کے نمائندے، تحصیلدار پہلگام سمیت دیگر متعلقین بھی ڈی سی کے ساتھ تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: