Amarnath Yatra 2022: سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان امرناتھ یاترا شروع، پہلا قافلہ وادی میں ہوا داخل
Amarnath Yatra 2022: سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان امرناتھ یاترا شروع، پہلا قافلہ وادی میں ہوا داخل
Jammu and Kashmir : شری امرناتھ جی یاترا کا پہلا قافلہ وادی کے گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ سے داخل ہوچکا ہے ۔ سخت حفاظتی بندوبست کے بیچوں بیچ شری امرناتھ جی کی پوتر گھپا تک پہچنے کے لیے پہلگام اور بال تل کے راستے یاتریوں کو چھوڑا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پورے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر تھری ٹایر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
قاضی گنڈ : شری امرناتھ جی یاترا کا پہلا قافلہ وادی کے گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ سے داخل ہوچکا ہے ۔ سخت حفاظتی بندوبست کے بیچوں بیچ شری امرناتھ جی کی پوتر گھپا تک پہچنے کے لیے پہلگام اور بال تل کے راستے یاتریوں کو چھوڑا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پورے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر تھری ٹایر سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ پر یاتریوں کی سہولیات کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع پولیس اور انتظامیہ کولگام کے ڈی سی اور ایس ایس پی نے یاتریوں کا خوش آمدید کرتے ہوئے احسن اور خوشحال یاترا کی امید ظاہر کی۔
اس موقعہ پر یاتریوں نے ضلع انتظامیہ کولگام اور اننت ناگ کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر شری امرناتھ جی کی یاترا کے سلسلے میں آج وادی میں داخل ہونے والے پہلے قافلے کو انتظامیہ ، پولیس اور پنچایتی راج نمائندوں نے والہانہ استقبال کیا ۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر عبدالجبار، ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین، ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی کے علاوہ پنچایتی راج نمائندوں نے یاتریوں کا استقبال کیا ۔
قاضی گنڈ کی نویوگا ٹنل پر ضلع انتظامیہ کولگام اور اننت ناگ کے افسران موجود تھے، جنہوں نے یاتریوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے احسن اور خوشحال یاترا کی امید ظاہر کی۔ سابق ممبر اسمبلی دیوسر محمد امین بٹ، ڈی ڈی سی ممبر ویسو قاضی گنڈ بلال احمد دیوا اور دیگر سیاسی اور سماجی لیڈران نے یاتریوں کا خیر مقدم کیا ۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں امید ظاہر کی کہ یاترا سے نہ صرف مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ معشیت میں بھی سُدھار ہوگا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔