உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022: سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جنوبی کشمیر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

    Amarnath Yatra 2022: سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جنوبی کشمیر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

    Amarnath Yatra 2022: سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جنوبی کشمیر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

    Amarnath Yatra 2022: شری امرناتھ جی یاترا کا پہلا جتھا رواں ماہ کی 30 تاریخ کو بال تل اور پہلگام سے مقدس گپھا کی جانب پیش قدمی کرے گا اور اس طرح سے دو برس سے زائد وقفے کے بعد اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کا آغاز ہوگا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: شری امرناتھ جی یاترا کا پہلا جتھا رواں ماہ کی 30 تاریخ کو بال تل اور پہلگام سے مقدس گپھا کی جانب پیش قدمی کرے گا اور اس طرح سے دو برس سے زائد وقفے کے بعد اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کا آغاز ہوگا۔ اگرچہ یاترا کیلئے سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو پہلے ہی مکمل کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی یاتریوں کی حفاظت کو ہر زاویہ سے اولین ترجیحات میں رکھا گیا ہے اور سرکار یاتریوں کی حفاظت کو ممکن بنانے میں کوئی  کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف، فوج، ایس ایس بی، بی قیس ایف و دیگر سراغ رساں ایجسنسیاں یاتریوں کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے آپسی تال میل میں ہیں اور اس کے لئے فورسز کے مابین ایک مشترکہ حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: بے گناہ کو چھیڑو مت اور گنہگار کو کسی بھی حال میں چھوڑو مت : منوج سنہا


    دریں اثنا یاترا کا سیکورٹی جائزہ لینے کی غرض سے آج بھی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل، کشمیر زون وجے کمار نے امرناتھ یاترا سے متعلق ایک حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔  میٹنگ میں پولیس، فوج، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پہلگام اور بال تل سے30 جون کو امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا ہوگا روانہ


    ذرائع نے بتایا کہ فوج کے جی او سی وکٹر فورس، آئی جی سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف اور جے کے پی کے ڈی آئی جیز کے علاوہ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور سی اوز نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ذرائع  نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکورٹی کی طرف سے حقیقی خطرات اور جوابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں میں تال میل میں مزید بہتری لانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ جموں سرینگر قومی شاہراہ سمیت تمام دیگر اہم شاہراہوں پر مامور غیر معمولی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے درمیان اس سال 30 جون کو امرناتھ یاترا شروع ہونے جا رہی ہے، جبکہ یاتریوں  کا پہلا جتھا 29 جون کو ہی جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کی جانب روانہ ہوگا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: