உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022: مقدس چھڑی مبارک پہنچ گئی پہلگام اور مٹن ہوا چھڑی کا مقدس اشنان

    سیکورٹی کے سخت انتظامات میں سری نگر کے دشنامی اکھاڑے سے نکل کر چھڑی مبارک پہلگام پہنچ گئی۔ جہاں پر دوجآ روہن اور بھومی پوجن کا اہتمام ہوا۔ مہنت دپیندرا گری کی نگرانی میں شیو اور شکتی کی پرتیک دونوں چھڑیاں پہلگام سے مارٹنڈ کے سوریہ مندر پہنچائی گئی اور وہاں پر مقدس اشنان کا اہتمام ہوا۔

    • Share this:
    جموں: شری امرناتھ جی یاترا کے سبب چھڑی مبارک آج پہلگام پہنچ گئی۔ بھومی پوجن کے بعد مارٹنڈ کے سوریہ مندر میں چھڑی کا مقدس اشنان کیا گیا۔ دھارمک روپ سے آج سے ہی امرناتھ یاترا کا آغاز ہوتا ہے، جو شراون پورنما کے دن اختتام پذیر ہوگی۔

    سیکورٹی کے سخت انتظامات میں سری نگر کے دشنامی اکھاڑے سے نکل کر چھڑی مبارک پہلگام پہنچ گئی۔ جہاں پر دوجآ روہن اور بھومی پوجن کا اہتمام ہوا۔ مہنت دپیندرا گری کی نگرانی میں شیو اور شکتی کی پرتیک دونوں چھڑیاں پہلگام سے مارٹنڈ کے سوریہ مندر پہنچائی گئی اور وہاں پر مقدس اشنان کا اہتمام ہوا۔

    مذہبی طور پر آج سے ہی امرناتھ یاترا کا آغاز ہوتا ہے، جو شراون پورنما کے روز مقدس گپھا میں آخری درشن کے ساتھ اختتام ہوگی۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے مہنت دپیندرا گری نے کہا کہ آج سے ہی دھارمک روپ سے شری امرناتھ جی یاترا کا باضابطہ آغاز ہوتا ہے، جبکہ شراون پورنماشی جو کہ رکشا بندھن کے دن ہے کہ روز ہمالیائی پربتوں پر قائم امرناتھ گپھا میں ویدک منتروں کے ساتھ شیولنگم کی پوجا کے ساتھ ہی یہ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

    چھڑی مبارک کے پہنچنے پر کشمیری پنڈتوں اور یاتریوں کی ایک خاصی تعداد نے روایتی طریقے سے چھڑی کا استقبال کیا۔ جبکہ عام انتظامات کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا میں مقامی لوگوں کے رول کی بھی سراہنا کی گئی۔ کشمیر میں جاری امرناتھ یاترا نے ہمیشہ بھائی چارے اور امن کا پیغام بلند کیا ہے۔ جبکہ مقامی لوگوں نے ہمیشہ امرناتھ یاترا کی خوش آمد کی ہے اور آج بھی حسب روایت یہاں کے لوگوں نے چھڑی کا استقبال کیا۔

    مارٹنڈ پروہت سبھا کے صدر، اشوک کمار سدھا نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران ہمیشہ بھائی چارے اور امن وامان کا پیغام حاصل ہوتا ہے، اگرچہ کچھ عنصر اس بھائی چارے کو ذق پہنچانے اور امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں، لیکن کشمیری عوام نے ان کوششوں کو ہمیشہ ناکام بنا دیا ہے۔

    اشوک سدھا نے کہا کہ یہ بھائی چارہ ہی ہے، جو ملک بھر سے یاتریوں کی ایک بڑی تعداد کو کشمیر کی جانب راغب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی چھڑی مبارک کے استقبال میں نہ صرف کشمیری پنڈت کھڑے رہے بلکہ کشمیری مسلمان بھی پیش پیش رہے ہیں۔  ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ ایم وائی گورسی کا کہنا ہے کہ کشمیری مسلمانوں نے ہمیشہ امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir: ٹنگمرگ کی ماہ رخ مجید آرٹ کی دنیا میں منوا رہی ہے اپنا لوہا، ان کے آرٹ کی ہو رہی ہے ستائش

    گورسی نے کہا کہ حالیہ قدرتی آفت کے دوران امرناتھ گپھا کے نزدیک جس طرح سے کشمیری لوگوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور یاتریوں کی جانیں بچائیں، وہ قابل تعریف ہے۔ گورسی نے کہا کہ کشمیری لوگوں نے عید کے باوجود بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور اپنے مال کے نقصانات کی بناہ پرواہ کئے وہ یاتریوں کی مدد کے لئے ڈٹے رہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس 30 جون سے شروع ہونی والی شری امرناتھ یاترا بڑے جوش و خروش سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد یاتریوں نے مقدس گپھا میں پوترشیولنگم کے درشن کئے ہیں۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یاتریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: