உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022: جموں میونسپل کارپوریشن نے یاترا کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے بنایا جامع پلان

    J&K News: جموں میونسپل کارپوریشن نے یاترا کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے بنایا جامع پلان

    J&K News: جموں میونسپل کارپوریشن نے یاترا کے احسن طریقے سے انعقاد کیلئے بنایا جامع پلان

    Amarnath Yatra 2022: اس سال سالانہ شری امرناتھ یاترا اسی ماہ کی تیس تاریخ سے شروع ہوگی۔ کووڈ کی وبا کے چلتے دو سال کے وقفے کے بعد اس برس ہونے والی اس یاترا میں ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی شرکت کی توقع ہے۔

    • Share this:
    جموں : اس سال  سالانہ شری امرناتھ یاترا اسی ماہ کی تیس تاریخ سے شروع ہوگی۔  کووڈ کی وبا کے چلتے دو سال کے وقفے کے بعد اس برس ہونے والی اس یاترا میں ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی شرکت کی توقع ہے۔ یاترا کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے ایل جی انتظامیہ اور امرناتھ شرائن بورڈ نے مختلف انتظامات مکمل کئے ہیں۔ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سکیورٹی ایجنسیاں متحرک ہوگئی ہیں اور پورے یاترا راستے پر حفاظتی بندوبست کو سخت کیا گیا ہے۔ حفاظت کے علاوہ یاتریوں کو دیگر سہولیات بہم رکھنے کے لئے مختلف سرکاری اور نجی تنظیمیں آپسی اشتراک سے کام کر رہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں کہ یاترا پر آنے والے ہر فرد کو سہولیات بہم رہیں۔ جموں میونسپل کارپوریشن بھی اس بار کی یاترا کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے کام میں جُٹ گئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں سال رواں اب تک 29 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 100 ہلاک


    جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا نے کہا کہ اس سال سالانہ شری امرناتھ جی کی یاترا پر آنے والے لوگوں کی سہولیات کے لئے مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں کے یاترا نواس اور دیگر مقامات پر لنگر لگائے جارہے ہیں اور ان مقامات کی صاف و صفائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک سو چالیس ملازمین کام پر لگائے جارہے ہیں، جو تین شفٹوں میں دن رات کام کریں گے۔ اس کام کی نگرانی جموں میونسپل کارپوریشن کے افسران کریں گے۔ یاترا نواس جموں میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے معقول تعداد میں ڈسٹبن مہیا کرائے جائیں گے۔ یاترا نواس اور جموں کے مختلف مقامات پر یاتریوں کی سہولیت کے لئے کئی اور بیت الخلا قائم کئے جارہے ہیں تاکہ یاتریوں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر میں انکاونٹر کے تین واقعات میں لشکر کے پانچ دہشت گرد ڈھیر


    جے ایم سی کی طرف سے یہ بھی کوشش کی جارہی ہے کہ جن یاتریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات درکار ہوں گی ، ان کے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ اسی دوران جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار لگاتار جموں کے یاترا نواس میں جاری انتظامات کا جائیزہ لے رہے ہیں اور مختلف محکموں کے افسران سے ہر روز معلومات حاصل کر رہے ہیں۔  ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرائی جائیں اور ان کا باضابطہ کووڈ ٹیسٹ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں امرناتھ یاتری جموں پہنچیں گے لہذا یاتری نواس کے علاوہ انتظامیہ نے جموں کے مختلف ہوٹلوں میں یاتریوں کو ٹھہرانے کا بھی پہلے ہی انتظام کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ یاتریوں کے رش سے نمٹنا انتظامیہ کے لئے ایک چلیج سے کم نہیں ۔ تاہم انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے تمام تر انتطامات کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسہ نے مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے افسران سے ایک میٹنگ منعقد کرکے یاتریوں کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا اور حکم جاری کیا کہ یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے  لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: