உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022: امرناتھ میں بادل پھٹنے کے سانحہ سے متعلق مہنت دپیندرا گری کا بڑا بیان، کہا۔ امرناتھ میں نہیں پھٹا کوئی بادل

    امرناتھ یاترا کے دوران مقدس امرناتھ گپھا کے نزدیک حالیہ حادثے میں بادل پھٹنے کے کسی بھی واقع کو چھڑی مبارک کے نگراں مہنت دپیندرا گری نے مسترد کر دیا ہے اور اس  سلسلے میں انہوں نے ایک بڑا بیان بھی دیا ہے۔

    امرناتھ یاترا کے دوران مقدس امرناتھ گپھا کے نزدیک حالیہ حادثے میں بادل پھٹنے کے کسی بھی واقع کو چھڑی مبارک کے نگراں مہنت دپیندرا گری نے مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک بڑا بیان بھی دیا ہے۔

    امرناتھ یاترا کے دوران مقدس امرناتھ گپھا کے نزدیک حالیہ حادثے میں بادل پھٹنے کے کسی بھی واقع کو چھڑی مبارک کے نگراں مہنت دپیندرا گری نے مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایک بڑا بیان بھی دیا ہے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: شری امرناتھ یاترا کے دوران مقدس امرناتھ گپھا کے نزدیک حالیہ حادثے میں بادل پھٹنے کے کسی بھی واقع کو چھڑی مبارک کے نگراں مہنت دپیندرا گری نے مسترد کر دیا ہے اور اس  سلسلے میں انہوں نے ایک بڑا بیان بھی دیا ہے۔ پہلگام میں چھڑی مبارک کی آمد کے دوران بھومی پوجن کے بعد نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے مہنت دپیندرا گری نے کہا کہ امرناتھ گپھا کے نزدیک کوئی بادل نہیں پھٹا ہے جبکہ یہ ایک قدرتی حادثہ تھا، جس کو قابو کرنا انسان کے بس کی کوئی بات نہیں ہے۔

    مہنت دپیندرا گری نے انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امرناتھ میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا اور یاتریوں کی جانیں تلف ہوئیں۔ یہ پوچھے جانے پرکہ کیا اس حادثے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کوتاہی سرزد ہوئی ہے، مہنت دپیندرا گری نے کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ مقدس گپھا کے نزدیک یاتریوں کی رہائش کے لئے کس طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

    تاہم اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ ندی نالوں، پانی کے نکاسی کی جگہوں اور دیگر آبی ذخائر کے نزدیک یاتریوں کی رہائش کو کسی بھی صورت میں منظوری نہیں دی جانی چاہئے۔ بلکہ اس طرح کے نشیبی علاقوں جہاں کسی آفت یا بارشوں کی وجہ سے پانی کا بہاو آنے کا خطرہ لاحق ہو، سے دور یاتریوں کے ٹھہرنے اور ٹینٹ نصب کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انتظامیہ اس بات کی نوٹس لے گی۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Amarnath Yatra 2022: مقدس چھڑی مبارک پہنچ گئی پہلگام اور مٹن ہوا چھڑی کا مقدس اشنان
    مہنت دپیندرا گری نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران مقدس گپھا کے نزدیک پیش آئے اس حادثے کو قدرتی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یاتریوں کی جانوں کے زیاں ہونے کا بے حد افسوس ہے اور انہوں نے پوجا میں بھی ان کے شانتی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھگوان بھولے کا بھولا روپ ہی دیکھنا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ آگے کی یاترا پُرامن اور خوشگوار ماحول میں گزرے گی۔

    انہوں نے یاترا کے احسن انعقاد اور حالیہ حادثے میں انتظامیہ، پولیس، فوج و نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن چلائے جانے کی سراہنا کی اورکہا کہ ایک مشترکہ حکمت عملی وقت پر چلائے جانے سے حالات کو بروقت قابو میں کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ امرناتھ گپھا کے نزدیک پیش آئے اس حالیہ واقع کے دوران تقریباً 17 یاتریوں کی جانیں چلی گئی ہیں اور متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: