உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022:نجی گاڑیوں سے امرناتھ یاترا جانے والوں کے لئے گائیڈلائنس جاری، راجستھان کے مسافر توجہ دیں

    امرناتھ یاترا کے لئے جاری کی گئیں یہ گائیڈلائنس۔ پرائیوٹ گاڑی سے سفر کرنے والے دھیان دیں۔

    امرناتھ یاترا کے لئے جاری کی گئیں یہ گائیڈلائنس۔ پرائیوٹ گاڑی سے سفر کرنے والے دھیان دیں۔

    Amarnath Yatra 2022: ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹیں ہندوستان میں لائسنس پلیٹوں کی معیاری شکل ہیں۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ گاڑی کے مالک اور گاڑی سے متعلق تمام معلومات اس میں شامل ہوتی ہیں۔

    • Share this:
      Amarnath Yatra 2022:اگر آپ پرائیویٹ گاڑی سے امرناتھ یاترا کا ارادہ کر رہے ہیں، تو آپ کے لیے یہ خبر پڑھنا ضروری ہے۔ سفر پر جانے سے پہلے، آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ گاڑی میں ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ (HSRP) لگی ہون چاہیے۔ شری امرناتھ شرائن بورڈ، راج بھون سری نگر نے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ 15 جون 2022 کے بعد جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ (HSRP) کے بغیر کسی بھی گاڑی کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

      امرناتھ شرائن بورڈ نے جاری کیے احکامات
      اب اسی حکم کے تحت راجستھان کے ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے تمام ضلع ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایات دی ہیں۔ ضلع ٹرانسپورٹ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے امرناتھ یاترا پر جانے والی نجی گاڑیوں پر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ (HSRP) لازمی بنائیں، تاکہ جموں و کشمیر پہنچنے پر مسافروں کو کوئی تکلیف نہ ہو اور وہ خوشی سے سفر کر سکیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Amarnath Yatra 2022: پہلگام اور بال تل سے30 جون کو امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا ہوگا روانہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Amarnath Yatra 2022: پہلگام میں روٹ پلان مرتب، ڈی سی اننت ناگ نے جاری کئے احکامات

      جانیے کیا ہے HSRP نمبر پلیٹ
      ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹیں ہندوستان میں لائسنس پلیٹوں کی معیاری شکل ہیں۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ گاڑی کے مالک اور گاڑی سے متعلق تمام معلومات اس میں شامل ہوتی ہیں۔ گاڑیوں کے مالکان کی سہولت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ پر نمبر پریشر مشین سے لکھا جاتا ہے۔ پلیٹ پر ایک قسم کی پن ہوتی ہے جو آپ کی گاڑی کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ پن ایک بار جب آپ کی گاڑی سے پلیٹ کو پکڑ لے گا تو اسے دونوں اطراف سے لاک کر دیا جائے گا اور پھر اسے کھولنا آسان نہیں ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: