உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amarnath Yatra 2022: آن لائن درشن اور پوجا میں شمولیت کیلئے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اٹھائے کئی اقدامات

    Amarnath Yatra 2022: آن لائن درشن اور پوجا میں شمولیت کیلئے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اٹھائے کئی اقدامات

    Amarnath Yatra 2022: آن لائن درشن اور پوجا میں شمولیت کیلئے شری امرناتھ شرائن بورڈ نے اٹھائے کئی اقدامات

    Jammu and Kashmir : اس اہم ترین پورٹل کو شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کی مدد سے تیار کیا ہے اور اسے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بابا بھولے ناتھ کے بھکت مستفید ہو سکتے ہیں۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر میں اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے چلتے جہاں انتظامیہ نے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں تو وہیں دنیا بھر میں بابا امرناتھ جی کے لاکھوں عقیدت مندوں کو درشن کا موقع فراہم کرنے کے لئے اس بار شری امرناتھ جی شرائن بورڈ فراہم نے آن لائن پلیٹ فارم کو متعارف کیا ہے۔ شرائن بورڈ کے مطابق ورچوئل پوجا، ورچوئل ہون، پرساد بکنگ وغیرہ کیلئے عقیدت مندوں کو آن لائن فارم جمع کرنے ہوں گے۔

    بورڈ کے مطابق عقیدت مند اپنی پوجا، ہون اور پرساد آن لائن بک کر سکتے ہیں اور مقدس غار کے پجاری اسے عقیدت مند کے نام پر پیش کریں گے، اس کے علاوہ پرساد بعد میں عقیدت مندوں کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں میں ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال، مسلمانوں نے امرناتھ یاتریوں کا کیا استقبال


    واضح رہے کہ اس اہم ترین پورٹل کو  شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کی مدد سے تیار کیا ہے اور اسے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بابا بھولے ناتھ کے بھکت مستفید ہو سکتے ہیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: J&K میں انتخابات کروانے کا عمل شروع لیکن ریاستی درجہ کا کرنا ہوگا انتظار: منوج سنہا


    شرائن بورڈ کے سی ای او، نتیشوار کمار کے مطابق آن لائن خدمات شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com کے ذریعے بک آن لائن پوجا/ہون/پرساد لنک پر کلک کرکے اور بورڈ کی موبائل ایپلیکیشن جسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے کے ذریعے بک کیا جا سکے گا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے، عقیدت مندوں کو جیو میٹ ایپلیکیشن کے ذریعے ایک ورچوئل آن لائن روم میں جانے دیا جائے گا جہاں وہ بھگوان شیو کے خصوصی ورچوئل پوجا اور درشن کر سکتے ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: