உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امرناتھ یاترا 2022: ٹریفک پولیس نے یاترا کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی

    امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے جموں-سری نگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر یاتریوں، سیاحوں اور ٹرکوں کی نقل و حرکت کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے جموں-سری نگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر یاتریوں، سیاحوں اور ٹرکوں کی نقل و حرکت کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے جموں-سری نگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر یاتریوں، سیاحوں اور ٹرکوں کی نقل و حرکت کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے جموں-سری نگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر یاتریوں، سیاحوں اور ٹرکوں کی نقل و حرکت کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کا مقصد نہ صرف امرناتھ یاتریوں کو آسائش پہنچانا ہے، بلکہ عام لوگوں اور سیاحوں کی بنا خلل آمد و رفت کو بھی یقینی بنانا ہے۔ اس ایڈوائزری کے تحت فروٹ اور اشیائے ضروریہ کی ٹرکوں کی ترجیحی آمد ورفت کو بھی یقینی بنانا ہے۔
    ایڈوائزری کے مطابق سیاحوں، یاتریوں اور عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نیشنل ہاۓ وے -44 یعنی جموں سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر سفر کے اوقات اور سفری پابندیوں پر عمل کریں۔
     ایڈوائزری کے مطابق مغل روڈ کے راستے کی نقل و حرکت حسب ذیل ہوگی:
    خالی ٹینکرز/ٹرک 10 ٹائر (چکا) مغل روڈ کے راستے چلیں گے۔ 10 ٹائر (چکا) تک بھرے ہوئے ٹرک بشمول تازہ اشیاء خوردونوش سے لدے ہوئے ٹرک ،  جن اشیاء کے خراب ہونے کا خدشہ ہو  ترجیحی طور پر جموں کی طرف مغل روڈ کا استعمال کریں گی۔ مغل روڈ کے اوقات کو بھی فی الحال صبح 7 سے بڑھا کر سہ پہر 4 بجے کر دیا گیا ہے، جو ٹریفک حکام کے روزانہ کی تشخیص سے مشروط ہے۔ جبکہ این ایچ -44 کے ذریعے نقل و حرکت مندرجہ ذیل ٹریفک پلان کے مطابق ہو گی۔
    10 سے زیادہ ٹائر (چکا) والے ٹرک قومی شاہراہ 44 کے ذریعے چلیں گے۔ تازہ خراب ہونے والی اشیاء سے لدے 10 سے زیادہ ٹائر (چکا) والے ٹرک دوپہر 2 بجے سے پہلے جکھینی ناکہ یا قاضی گنڈ پہنچ جانا چاہیے۔
    ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ ان ٹرکوں کو الگ سے پارک کیا جائے گا اور ٹریفک چھوڑنے پر انہیں ترجیح دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: ماہور ریاسی کے لوگوں نے کس طرح سے دو دہشت گردوں کو پکڑا، پڑھیں خاص رپورٹ
    "وادی کشمیر میں یاتریوں اور سیاحوں کی نقل و حرکت کے مدنظر یاتریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وادی کشمیر میں صرف ایڈوائزری کے مطابق ہی سفرکریں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یاتری یا سیاح مقررہ وقت کے اندر یعنی شام 6 بجے تک اپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو سیکورٹی فورسز ایسے یاتریوں اور سیاحوں کو رات کے لیے قریب ترین لاجمنٹ سینٹر میں روکیں گے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے دوران فروٹ وسبزی سے لدھی مال گاڑیوں کی بنا خلل آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقین کو سخت ہدایت دی تھی، جس کے بعد میوہ صنعت سے جڑے افراد نے ایل جی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: