امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے ہوگا آغاز، 62روزہ فیسٹیول کے لیے 17 اپریل سے ہوں گے رجسٹریشن

 امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے ہوگا آغاز، 62روزہ فیسٹیول کے لیے 17 اپریل سے ہوں گے رجسٹریشن (فائل فوٹو)

امرناتھ یاترا کا یکم جولائی سے ہوگا آغاز، 62روزہ فیسٹیول کے لیے 17 اپریل سے ہوں گے رجسٹریشن (فائل فوٹو)

ایل جی منوج سنہا نے جمعہ کو مقدس یاترا اور رجسٹریشن کی تواریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بہتر اور آسان یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    امرناتھ یاترا 2023 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی جو 62 دنوں تک جاری رہے گی۔ 17 اپریل سے آف لائن اور اان لائن موڈ کے ذریعے رجسٹرشن شروع ہوگا۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ یاترا کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے حکومت سبھی طرح کے انتظام کررہی ہے۔

    انتظامیہ کسی پریشانی سے پاک اس یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست میں آنے والے تمام زائرین کو صحت کی بہتر خدمات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یاترا کے آغاز سے قبل ٹیلی کام خدمات بہتر طریقے سے چلائی جائیں گی۔

    سال 2023 میں چلنے والی 62 روزہ یاترا یکم جولائی کو شروع ہو کر 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ ایل جی منوج سنہا نے جمعہ کو مقدس یاترا اور رجسٹریشن کی تواریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بہتر اور آسان یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کشمیر: پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں دودرانداز گرفتار، 85 روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    قابل ذکر ہے کہ، گزشتہ  مہینے مارچ کی 30 تاریخ کو جموں میں موجودہ برس کے سالانہ بجٹ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا تھا کہ گزشتہ دس مہینوں کے دوران  جموں و کشمیر میں 1547.87 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئی ہے اور جموں و کشمیر میں گزشتہ تین برس کے دوران پانچ سو اسٹارٹ اپس سامنے آئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    سرینگر کا ٹیولپ گارڈن پورے ہندوستان کیلئے ایک خاص علامت بن گیا ہے: کرن رجیجو

    منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 14.64 فی صد کی اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ٹیکس آمدن میں 31 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے اور گزشتہ برس ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: