مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ آج جموں-کشمیر کے دورے پر آئیں گے۔ وزیرداخلہ راجوری کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے لیے جموں سے لے کر راجوری تک سیکورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ وہ جموں کے تکنیکی ایئرپورٹ پر پہنچیں گے اور اس کے بعد وہاں سے راجوری کے لیے ہیلی کاپٹر سے جائیںگے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کل ہی راجوری پہنچ چکے ہیں جب کہ جمعہ کو وزیرداخلہ کے ساتھ مرکزی داخلہ سکریٹری، خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان سمیت کئی دیگر بڑے افسر پہنچیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ راجوری میں ہندو خاندانوں کے ساتھ ملنے کے بعد وہ وہیں پر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ایک سیکورٹی میٹنگ کریں گے۔ اس میں ٹارگیٹ کلنگ کو روکنے، ہندو خاندانوں کو سیکورٹی مہیا کرانے، سرحد پار سے دہشت گردوں کی سازش کو ناکام بنانے سے متعلق موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔ کشمیر اور اس کے بعد جموں ڈوویژن میں ہونے والی ٹارگیٹ کلنگ کو لے کر امیت شاہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو کچھ اہم احکامات بھی دے سکتے ہیں، جس سے ہندو علاقوں مین سیکورٹی کو لے کر ٹھوس قدم اٹھائے جائیں گے۔
گزشتہ دورے پر ہوئے تھے آئی ای ڈی دھماکے بتادیں کہ امیت شاہ کے گزشتہ دورے سے ٹھیک دو دن پہلے اُدھم پور میں دو دھماکے ہوئے تھے۔ ایک ساتھ دو دھماکے ہوئے تھے۔ جب ان دھماکہ کرنے والوں کو پڑا گیا تو پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ امیت شاہ کے دورے کو متاثر کرنے کے لیے ان لوگوں نے دھماکے کیے تھے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے جموں سے لے کر کشمیر تک الرٹ کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں نہیں چاہتی کہ شاہ کی موجودگی میں کوئی دہشت گردانہ واردات ہو۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔