جو کہتے تھے آرٹیکل 370 ہٹے گا تو خون کی ندیاں بہیں گی، آج مودی۔مودی کے نعرے ان کیلئے جواب: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج کی یہ ریلی مودی، مودی کے نعرے ان لوگوں کیلئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تو آگ لگے گی اور خون کی ندیاں بہیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جو جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں، راجوری میں اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی اور مودی مودی نعرے ان لوگوں کیلئے جواب ہیں جو کہتے تھے کہ دفعہ 370 ختم ہو جائے گی تو آگ لگ جائے گی اور خون کی ندیاں بہیں گی۔ اس دوران انہوں نے نام لیے بغیر عبداللہ فیملی اور محبوبہ فیملی پر بھی حملہ کیا۔ کشمیر کے دورے کے دوسرے دن یعنی منگل کو امت شاہ نے ماں ویشنو دیوی کے درشن کی اور اس کے بعد راجوری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔
امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آج کی یہ ریلی مودی، مودی کے نعرے ان لوگوں کیلئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تو آگ لگے گی اور خون کی ندیاں بہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پر 70 سال تک 3 خاندانوں کی حکومت رہی اور جمہوریت کا مطلب انہوں نے صرف اپنا خاندان بنا دیا تھا۔ کیا آپ سب کو کبھی گرام پنچایت، تحصیل پنچایت، ضلع پنچایت کا حق ملا تھا؟ 3 خاندانوں نے جمہوریت، جمہوریت کا مطلب صرف نسلوں تک حکمرانی کرنا نکال دیا تھا۔ ایک حادثے میں جسمانی طور پر معذور ریاض احمد دوسروں کیلئے بنے مشعل راہ، جانئے پوری کہانی
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، 'ملک میں حکومت بدلی، نریندر مودی جی 2014 سے وزیر اعظم بنے، پھر تب مودی جی نے سب سے پہلے جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کرائے۔ پہلے جو صرف تین خاندانوں کے پاس تھا، آج جموں و کشمیر کی حکمرانی 30 ہزار کے پاس آ گئی ہے۔ دفعہ 370 اور 35A کو ہٹانے سے یہاں پر پسماندہ، دلتوں، قبائلیوں اور پہاڑیوں کو ان کے حقوق ملنے جا رہے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔