உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پر کارروائی میں امت شاہ، آج سے تین دنوں تک وادی میں رہیں گے وزیر داخلہ

    کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پر کارروائی میں امت شاہ، آج سے تین دنوں تک وادی میں رہیں گے وزیر داخلہ

    کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ پر کارروائی میں امت شاہ، آج سے تین دنوں تک وادی میں رہیں گے وزیر داخلہ

    Amit Shah Kashmir Visit: کشمیر وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے جس طرح سے عام شہریوں کو نشانہ بناکر حملے کئے گئے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) تین روزہ دورے پر ہفتہ کے روز یعنی آج جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) پہنچیں گے۔ وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے جس طرح سے عام شہریوں کو نشانہ بناکر حملے کئے جا رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ اس ماہ دہشت گردوں نے 11 عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے کے دوران وادی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران وہ وزیر، پنچایت اراکین اور بی جے پی کارکنان کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے۔

      جموں وکشمیر کے بی جے پی لیڈر سنیل شرما نے بتایا کہ پارٹی کو جانکاری دی گئی ہے کہ امت شاہ ہفتہ کے روز سری نگر پہنچیں گے۔ حالانکہ وہ پہلے جموں جائیں گے۔ انہوں نے کہا، وہ نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے سے پہلے کشمیر کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انہوں نے امت شاہ کے ایک پروگرام میں سبھی ضلع صدور کو بھی مدعو کیا ہے۔ خبر ہے کہ امت شاہ یہاں پر ایک عوامی جلسے کو بھی خطاب کریں گے۔

      واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 23 سے 25 اکتوبر تک جموں وکشمیر کے دورے پر رہیں گے۔ 5 اگست، 2019 کو جموں وکشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ختم کرنے کے بعد سے وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے خصوصی التزامات کو ختم کرنے کے ساتھ ہی لداخ کو مرکز کے زیر انتظام ایک الگ ریاست بنایا گیا تھا۔

      وزیر داخلہ امت شاہ 23 سے 25 اکتوبر تک جموں وکشمیر کے دورے پر رہیں گے۔ 5 اگست، 2019 کو جموں وکشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ختم کرنے کے بعد سے وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
      وزیر داخلہ امت شاہ 23 سے 25 اکتوبر تک جموں وکشمیر کے دورے پر رہیں گے۔ 5 اگست، 2019 کو جموں وکشمیر کے خصوصی ریاست کے درجے کو ختم کرنے کے بعد سے وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔


      جموں وکشمیر دورہ سے قبل وادی میں بڑھائی گئی سیکورٹی

      وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں وکشمیر دورے سے قبل وادی کی سیکورٹی صورتحال مزید سخت کردی گئی ہے۔ وادی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جموں وکشمیر میں اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اکیلے سری نگر میں نیم فوجی دستوں کی 20 سے 25 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ افسران نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا ہے، جس کے بعد سری نگر میں مزید فوجیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ خفیہ اِن پُٹ سے پتہ چلا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کو روکنے کے لئے دہشت گرد کسی بڑی واردات کو انجام دے سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: