உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین

    Jammu and Kashmir : وزیر داخلہ جموں ڈویژن میں 4 اکتوبر کو راجوری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔جبکہ 5 اکتوبر کو امت شاہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر: 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اگلے ہفتے جموں و کشمیر میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر داخلہ جموں ڈویژن میں 4 اکتوبر کو راجوری میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔جبکہ 5 اکتوبر کو امت شاہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ دونوں جلسے اہم ہیں کیونکہ ان دونوں کا اہتمام یوٹی کے سرحدی اضلاع میں کیا جارہا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحدی اضلاع کا انتخاب کئی لحاظ سے اہم ہے۔ معروف سیاسی ماہر پریکشت منہاس کا کہنا ہے کہ اس قدم سے ان علاقوں میں تعینات حفاظتی افواج کے حوصلے بلند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کو یہ واضح پیغام بھی جائے گا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں اس کا جھوٹا پروپیگینڈا اب کام نہیں کرے گا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: گریز سیکٹر میں سات اے کے47 رائفل سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد، ایل او سی پرتلاشی مہم جاری


    پریکشت منہاس نے نیوز 18 کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ عوامی جلسے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیں گے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اس کے بارے میں  پاکستان کا جھوٹا بیانیہ کام نہیں کرے گا۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوئی  بھی غلط حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہندوستان کے رہنما پاکستان کے مذموم عزائم کو شکست دینے اور جموں و کشمیر میں امن اور خوشحالی کے قیام کے لیے مسلح افواج کی قیادت کریں گے۔"

     

    یہ بھی پڑھئے: کولگام کے سیب کے باغات میں خطرناک بیماری نمودار، کسان پریشان، فصلیں تباہ


    پریکشت منہاس کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ کی عوام کے ساتھ بات چیت ان جلسوں کے ذریعے مودی کی قیادت والی حکومت کے عزم کی تجدید ہوگی۔ کہ وہ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی لانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ان کی رائے میں، یہ عوامی جلسے ملک کے دیگر دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک بھی یہ مثبت پیغام بھیج دیں گے کہ حکومت ملک کے ہر شہری کا خیال رکھتی ہے۔ منہاس نے کہا کہ ’’اس سے ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی ایک مثبت پیغام جائے گا کہ حکومت عوام کا خیال رکھتی ہے اور اسی لیے لیڈران ان سے بات چیت کرنے، ان کے مسائل کے بارے میں جاننے اور حل کرنے کے لیے دور دراز مقامات کا دورہ کر رہے ہیں" ۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امت شاہ ان عوامی ریلیوں کے دوران عام لوگوں کے مفادات سے متعلق کچھ اہم اعلانات بھی کرسکتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: