کولگام میں مسلسل بارش سے سیلاب جیس صورتحال، مارکیٹ میں بھرا پانی، کئی اہم پُل متاثر
ں آج صبح سے ہی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پوری مارکیٹ متاثر ہو گئی جبکہ اننت ناگ کولگام کی اہم رابطہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ پیدا ہو گئی۔
ں آج صبح سے ہی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پوری مارکیٹ متاثر ہو گئی جبکہ اننت ناگ کولگام کی اہم رابطہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ پیدا ہو گئی۔
کولگام : مسلسل بارشوں کے باعث نالہ ویشو میں طغیانی آنے سے ضلع کولگام کے بیشتر علاقے زیر آب آگیے، کیموہ بازار میں آج صبح سے ہی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پوری مارکیٹ متاثر ہو گئی جبکہ اننت ناگ کولگام کی اہم رابطہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت میں روکاوٹ پیدا ہو گئی۔ ادھر اڈیجن ، چھمبہ گنڈ کے اہم ڈرایورشن اور پُلوں کو نقصان پہنچا جس سے آمدورفت متاثر ہوا۔
ضلع کے کئی مقامات پر پھنسے ہوئے خانہ بدوش کنبوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا، ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی۔قیادت میں ضلع انتظامیہ کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس نے کئی ہیلپ لاین نمبرات اجراء کیے تاکہ لوگوں کے مشکلات کو کم کیا جاے۔ ادھر کیموہ اور میر بازار کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن انجام دییے گیے۔
مقامی تحصیلدار بشیر احمد کی قیادت میں کیموہ علاقے میں دریائے جہلم پر نہ صرف پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا بلکہ کچھ خانہ بدوش کنبوں کو بھی بچایا گیا ، ادھر کولگام پولیس نے نالہ سن من اور ویشو کے قریب رہایش پزیر کنبوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا۔ دیوسر ، میر بازار اور یاری پورہ تھانوں کے ماتحت عملہ ایس ایچ اوز نے آپریشن انجام۔ دیے۔ ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی کی ہدایت پر کئ پولیس ٹیمیں تشکیل دی گییں جنہوں نے آج دن۔بھر بچاو کاریہ میں اپنا رول انجام دیا ، ضلع میں دیر گیے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا اور لوگوں نے راجت کی سانس لی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔