حاملہ خاتون نے برفباری کے بیچ دیا بچے کو جنم، Aasha Worker نے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر ایسے کرائی ڈلیوری

  ایک حاملہ خاتون درد زہ میں مبتلا تھی۔ اس دروان Asha Worker نےاطلاع موصول ہونے کے بعد اس گاؤں میں برفباری کے دوران چار کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے وہاں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

ایک حاملہ خاتون درد زہ میں مبتلا تھی۔ اس دروان Asha Worker نےاطلاع موصول ہونے کے بعد اس گاؤں میں برفباری کے دوران چار کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے وہاں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

ایک حاملہ خاتون درد زہ میں مبتلا تھی۔ اس دروان Asha Worker نےاطلاع موصول ہونے کے بعد اس گاؤں میں برفباری کے دوران چار کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے وہاں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: حالیہ دنوں میں شدید برف باری کے دوران ایک آشا ورکر رفیقہ نے لدھو پانپور گجر بستی علاقے بب سیر میں اس وقت دو جانیں بچائیں جب اس دور افتادہ علاقے میں ایک حاملہ خاتون درد زہ میں مبتلا تھی۔ اس دروان Aasha Worker نےاطلاع موصول ہونے کے بعد اس گاؤں میں برفباری کے دوران چار کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے وہاں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس علاقے تک رابطہ سڑک نہیں ہے اور یہ علاقہ ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں صرف گجر طبقے سے وابستہ لوگ مقیم ہیں۔ برف باری کے دوران یہ علاقہ پوری دنیا سے کٹ جاتا ہے اور وہاں کسی بھی طرح کے آمدرفت کا بند و بست نہیں ہوتا ہے۔

اس کے بعد جب آشا ورکر نے اس حاملہ خاتون کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی اور ایک کلو میٹر واپس چلنے کے بعد پھر راستے میں ہی اس حاملہ خاتون کے درد میں اضافہ ہوا اور آشا ورکر نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوشیاری سے اس خاتون کی بچہ پیدا کروانے میں مدد کی جس کے بعد خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا۔ اس کے بعد پھر تین کلومیٹر سفر طے کر کے خاتون کو لدھو اسپتال میں منتقل کیا جہاں یہ دونوں بچہ اور ماں صحت یاب و سلامت ہیں جس کو لیکر لوگوں نے آشا ورکر کی صلاحیت اور کام کو سراہا ہے۔

اگرچہ یہ آشا ورکر صرف دوہزار روپیوں پر اپنا فرض نبھا رہی ہے تاہم یہاں اس خاتون نے انسانیت کے ساتھ ساتھ اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ ادھر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسروں نے آشا ورکر کے اس کار نامے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ وہیں بلاک میڈکل آفسر پانپور اسمہ نظیر نے آشا ورکر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔ اس مواقع پر میڈکل آفیسر پانپور ڈاکٹر محمد اشرف بھی موجود رہے نیوز ایٹین نمائندے سے بات کرتے ہوئے محمد اشرف نے کہا کہ محکمہ صحت میں کام کررہے تمام آشا ورکرس ہمیشہ ہر کسی صورت حال میں اپنا فرض بخوبی نبھاتے ہیں اور خاص کر اس آشا ورکر رفیقہ نے کووڈ کے دوران دیہی علاقوں میں جاکر کووڈ سے دور رہنے اور ویکسینیشن کرنے میں اپنا کلیدی رول نبھایا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published: