سری نگر: جنوبی کشمیر (South Kashmir) کے کلگام کے چولگام (Chawalgam) علاقے میں ایک بار پھر سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces) اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم (Encounter) کی خبر ہے۔ ابھی تک اس بات کی جانکاری نہیں مل سکی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ ابھی تک اس بات کی اطلاع نہیں لگ سکی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے کتنے دہشت گردوں کو گھیرا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھی چولگام میں ہوئی دہشت گرد تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو گھیرا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی چولگام میں ہوئے دہشت گردانہ تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

جموں وکشمیر پولیس کے مطابق، چولگام میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خفیہ جانکاری ملنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن چلایا گیا ہے۔ کچھ رہائشی کیمپوں کو خالی کراکر بھی شناخت کی جا رہی ہے۔ ابھی تک اس بات کی جانکاری نہیں ملی ہے کہ علاقے میں کتنے دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات میں تصادم میں مارے دو دہشت گردوں میں سے ایک کی پہچان ہوگئی ہے۔ تصادم میں مارا گیا دہشت گرد مجاہدین غزوۃ الہند دہشت گرد تنظیم سے جڑا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹی-20 عالمی کپ: امپائر کی غلطی سے بھی فائنل میں نہیں پہنچ سکا پاکستان! آسٹریلیا نے کی تھی بڑی غلطی
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر کے لال چوک اور سرائے بل میں تلاشی مہم چلائی ہے۔ یہی مہم آس پاس کے کئی علاقوں میں چلائی گئی ہے۔ پولیس دوکانوں میں جاکر وہاں کام کرنے والے لوگوں کے بارے میں جانکاری جمع کر رہی ہے۔ اچانک تلاشی کے دوران بازار میں موجود مقامی باشندے، سڑکوں سے گزر رہی گاڑی اور راہگیروں کے شناختی کارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔