உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اننت ناگ کے ملپورہ میر بازار میں انکاؤنٹر اب بھی جاری، دہشت گردوں نے بی ایس ایف کو بنایا نشانہ

    Youtube Video

    ملیٹینٹوں نے جمعرات کو میر بازار کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بی ایس ایف کانوائے پر حملہ کر دیا تھا۔ جسکے بعد کولگام پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ملیٹینٹوں کا تعاقب کیا اور دونوں جانب سے گولیوں کے تبادلے کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔

    • Share this:
      اننت ناگ کے ملپورہ میر بازار میں گزشتہ روز شروع ہونے والا انکاؤنٹر اب بھی جاری ہے۔جس میں ایک ملیٹنٹ ہلاک ہوچکاہے۔ ملیٹینٹوں نے جمعرات کو میر بازار کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بی ایس ایف کانوائے پر حملہ کر دیا تھا۔ جسکے بعد کولگام پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ملیٹینٹوں کا تعاقب کیا اور دونوں جانب سے گولیوں کے تبادلے کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔ ملیٹینٹوں نے ایک نزدیکی عمارت میں پناہ لے رکھی ہے اور پولیس کے مطابق ملیٹینٹوں کی تعداد دو ہے جن کا تعلق لشکرِ طیبہ سے ہے۔

      کولگام پولیس نے اس دوران انکاؤنٹر کی جگہ پر پھنسے ہوئے چھ خواتین اور چار غیر مقامی مزدور سمیت بائیس عام شہریوں کو ریسکیو کیا ہے۔ انکاؤنٹر کے دوران دو سیکورٹی اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نیوز 18 کے سینئر کرسپانڈینٹ مدثر قادری نے حالات کا جائزہ لیا۔

      وہیں  ضلع راجوری کے کھانڈلی علاقے میں دیر رات ملی ٹینٹوں نےبی جے پی کے منڈل پردھان جسویر سنگھ کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں ویر سنگھ نامی تین سالہ لڑکے کی موت ہوگئی ۔وہیں چھ افراد زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ جسویر سنگھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسیز کے اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے ۔ ملی ٹینٹوں کی تلاش میں پولیس کے ذریعہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ وہیں حملہ میں زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے ۔ زخمیوں کے اہل خانہ نے جی ایم سی اسپتا ل میں ڈاکٹر وں کے موجود نہ ہونے پر ہنگامہ کیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: