ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

نوہٹہ سرینگر میں دھماکہ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں سوپور میں بھی فائرنگ کی خبر،پولیس خاموش 

سرینگر کے نوہٹہ علاقہ میں آج ایک دھماکہ ہوا اور کچھ راونڈ گولیاں چلیں۔ پولیس نے جائے موقعہ پر واقعہ کی تردید کی لیکن بعد میں ایک ویڈیو وائرل ہوا۔

  • Share this:
نوہٹہ سرینگر میں دھماکہ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں سوپور میں بھی فائرنگ کی خبر،پولیس خاموش 
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دھماکہ اور اس کے بعد فایرنگ صاف دکھائی گئی ہے۔

سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں آج دوپہر کو ایک دھماکہ ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ۔ میڈیا کے پہنچنے پر جائے وادات پر پولیس کے افسران نے کسی بھی دھماکے سے انکار کیا اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے کہہ کر میڈیا کو واپس جانے کے لئے کہا۔ جائے واردات پرلیکن دو کارتوس پائے گئے جس کو بعد میں پولیس نے ہٹا لیا۔تھوڑی بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دھماکہ اور اس کے بعد فایرنگ صاف دکھائی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے بعد نہ ہی ویڈیو پر کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی اس کی تردید یا تصدیق کی۔


ذرایع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ کوئی دھماکہ خیز شےوہاں پہلے سے ہی چھپائی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ آج دفعہ 370ہٹائے جانے کی دوسری برسی کے موقعہ پر سیکورٹی کےانتظامات سخت کئے گئے تھے۔


اُدھر شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی پولیس نے تردید کی لیکن بعد میں اس کا بھی ایک ویڈیو سامنے آیا۔ سوپور میں بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔



دفعہ 370 کالعدم کئے جانے کے موقعہ پر آج بی جے پی نے پارٹی دفتر پر جشن منایا جبکہ پی ڈی پی نے احتجاجی جلوس نکالا اور پی اے جی ڈی نے اس موقعہ پردفعہ 370کی بحالی کے لئے جد و جہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

سال 2019میں آج ہی کے دن جموں کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصی پوزیشن کو بھی ختم کردیا گیا تھا ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Aug 05, 2021 04:40 PM IST