உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر کےAnantnag میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کا کمانڈر ڈھیر، تین جوان زخمی

    Youtube Video

    ولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انکاؤنٹر جمعہ کی شام اننت ناگ کے رشی پورہ علاقے میں شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔

    • Share this:
      سری نگر۔ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں رات بھر جاری رہنے والے تصادم میں حزب المجاہدین کا ایک خود ساختہ کمانڈر مارا گیا، جب کہ تین جوان اور ایک شہری زخمی ہوا۔ کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ٹویٹ کیا، 'کالعدم دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ایچ ایم نثار کھانڈے مارا گیا ہے۔ مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بشمول 1 اے کے 47 رائفل برآمد۔ آپریشن جاری ہے۔” پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انکاؤنٹر جمعہ کی شام اننت ناگ کے رشی پورہ علاقے میں شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سری نگر کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

      بتا دیں کہ چند روز قبل اونتی پورہ میں فوج نے ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی، چند روز قبل ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا تھا کہ اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے شیٹی پورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔ کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

      کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے سلسلے میں ایکشن میں امت شاہ، NSA Ajit Doval کے ساتھ کی میٹنگ

      جمعہ کو بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ڈرون اور اینٹی ٹنل ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ، ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے گزشتہ چھ مہینوں (دسمبر 2021 تا مئی 2022) میں کل 7 ڈرون مار گرائے اور جنوری 2021 اور مئی 2022 کے درمیان پاکستان کی سرحد کے ساتھ تین زیر زمین سرنگوں کا پتہ لگایا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: