جموں کشمیر: جنوبی کشمیر میں اننت ناگ پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کےخلاف جنگ جاری رہے گی اور اس جنگ میں عوامی تعاون بےحد اہم ہے۔ منشیات کی لعنت کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، اننت ناگ پولیس نے چار منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا۔ ایک خاص اطلاع پر تھانہ بجبہاڑہ کی پولیس پارٹی نے گڈیشیر بجبہاڑہ کے مقام پر ناکا لگایا اور ایک گاڑی کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے گاڑی سے تقریباً کئی کلوگرام چرس پاؤڈر اور 07 گرام براؤن شوگر برآمدکی۔ گاڑی میں سوارچار افراد کا قبضہ جن میں افروز احمد ملک ولد منظور احمد ملک ساکنہ جبلی پورہ، شاہد رشید وگے ولد عبدالرشید وگے ساکنہ جبلی پورہ، محمد یوسف شاہ ولد محمد جبار شاہ ساکنہ گری بجبہاڑہ، بشیر احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکنہ ویری بجبہاڑہ۔
یہ بھی پڑھیں۔
کولگام انکاونٹر میں پاکستانی سمیت دو دہشت گرد ہلاک، دو پولیس اہلکار بھی تصادم میں زخمی
پولیس نے اس معاملے کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ بجبہاڑہ میں درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی اننت ناگ پولیس کی منشیات کے استعمال اور منشیات کی خریدوفروخت کے خلاف لڑنے کی کوششوں کے تسلسل میں ہے۔
دریں اثناء پولیس نے سماج کے مختلف طبقات سے منسلک افراد سے منشیات کےخلاف اس جنگ میں جموں وکشمیر پولیس کا تعاون دینے کی اپیل کی اور سماجی سطح پر منشیات کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کے لئے کلیدی رول ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔ پولیس نے مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، وکلا اور طالب علموں سے سماجی اصلاح میں پولیس کا ساتھ دینے کو بھی کہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔