ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

منشیات کی جنگ میں جموں وکشمیر پولیس سرگرم، اننت ناگ میں گزشتہ دو دنوں میں کئی منشیات فروش گرفتار

اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف کاروائیوں میں شدت لاتے ہوئے کئی منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دو دنوں میں منشیات کی ایک بھاری کھیپ بھی برآمد کرکے ضبط کر لی گئی ہے۔

  • Share this:
منشیات کی جنگ میں جموں وکشمیر پولیس سرگرم، اننت ناگ میں گزشتہ دو دنوں میں کئی منشیات فروش گرفتار
منشیات کی جنگ میں جموں وکشمیر پولیس سرگرم، اننت ناگ میں گزشتہ دو دنوں میں کئی منشیات فروش گرفتار

جموں کشمیر: اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف کاروائیوں میں شدت لاتے ہوئے کئی منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دو دنوں میں منشیات کی ایک بھاری کھیپ بھی برآمد کرکے ضبط کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے قدیم زمانے کی دو بیش قیمت مورتیاں بھی برآمد کر کے ضبط کرلی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان مورتیوں کو چوری کرکے لایا گیا تھا اور اب انہیں فروخت کرنے کے لئے مجرمانہ سازش انجام دینے کی تیاری کی جا رہی تھی۔


اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف کاروائیوں میں شدت لاتے ہوئے کئی منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔
اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف کاروائیوں میں شدت لاتے ہوئے کئی منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے کر دیا ہے۔


پولیس نے اس سلسلے میں پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ مورتیاں کافی پرانی ہیں اور ان کو غیرقانونی طریقے سے ملزم نے اپنی تحویل میں رکھا تھا۔ منشیات مخالف کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ایس ایس پی اننت ناگ امتیازحسین کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں پر قدغن لگاتے ہوئے گزشتہ دو دنوں میں الگ الگ مقامات پر چار منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ہے، جن کی تحویل سے بھاری مقدار میں کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں اور بھنگ برآمدکرلی ہے۔


 پولیس کے مطابق، آنچی ڈورہ اننت ناگ کے وحید احمد کھانڈے، عبدالحمید کمار اور ارشاد احمد خان کو کوڈیین فاسفیٹ کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، آنچی ڈورہ اننت ناگ کے وحید احمد کھانڈے، عبدالحمید کمار اور ارشاد احمد خان کو کوڈیین فاسفیٹ کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق، آنچی ڈورہ اننت ناگ کے وحید احمد کھانڈے، عبدالحمید کمار اور ارشاد احمد خان کو کوڈیین فاسفیٹ کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او اچھہ بل کی قیادت میں پولیس ٹیم نے شانگس کے رہنے والے سراج الدین شاہ کے گھر پر چھاپا مارا اور وہاں سے 67 کلوگرام بھنگ برآمد کر کے ضبط کر لی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روٹ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں بھی این ڈی پی ایس کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ برسوں کے دوران منشیات فروشی اور نوجوانوں میں نشہ خوری کے چلن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے جہان جموں کشمیر پولیس نے ایک منظم مہم شروع کی ہے، وہیں سماج کے مختلف طبقات سے اس حوالے سے کلیدی رول ادا کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ والدین سے انفرادی سطح پر بچوں کے چال چلن پر نظر رکھنے اور ان کی مناسب کونسلنگ کےلئے بھی پولیس نے اپیل کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 11:45 PM IST