سرینگر: آندھرا پردیش کی خواتین کا ایک گروپ صبح سویرے ڈل جھیل پہنچا ۔ اس خوبصورت جھیل کی پُرکیف فضاوں کا مذا لینے کے لئے نہیں بلکہ اس لئے کہ اس خوبصورت جھیل کی خوبصورتی برقرار ر ہے۔ جی ہاں خواتین کے اس گروپ نے ڈل جھیل میں آکر جھیل کی صفائی کے لئے جاری مہم میں شرکت کی۔ ان خواتین میں زیادہ تر ڈاکٹر شامل تھے جو کشمیر گھومنے کے لئے تو آئے تھے لیکن ماحول کے تئیں اتنے حساس کہ گھر سے لیکر یہاں تک کہیں بھی پلاسٹک کا استعمال نہیں کیا۔
گروپ میں شامل مادھوى نامی ایک خاتون نے کہا کہ انھیں کشمیر آکر پتہ چلا کہ یہاں ڈل جھیل Dal Lake کی صفائی کے لئے مہم جاری ہے تو انھوں نے اس مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ مادھوى نے کہا کہ وہ اس مہم میں شامل ہوکر سیاحوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ڈل جھیل جیسی خوبصورت جھیل میں پلاسٹک اور دیگر کچڑا نہ پھینکے۔ انھوں نے تو اپنے علاقے کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کرشنا دریا کو بھی پلاسٹک سے محفوظ رکھیں۔
Houseboat Dal Lake: ڈل جھیل میں ایک اور ہاؤس بوٹ خاکستر،9 سالہ بچی کی جھلس کر دردناک موت
گروپ میں شامل ایک اور خاتون سیاح نے کشمیر کے قدرتی مناظر اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور ڈل جھیل کے بارے میں کہا کہ یہ جھیل ہندوستان کا تاج ہے, لہذا اس کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
اس موقع پر جھیل کی صفائی کے لئے شروع کی گئی مہم " اتھواس" کی نوڈل افسر غزالہ عبداللہ نے آندھرا سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈل جھیل جیسے اہم جھیلوں اور دیگر آبی ذخایر کو پلاسٹک سے محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کام میں عوام کا ساتھ سب سے اہم ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔