உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ماہ رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اچھال، بڑھتی مہنگائی کے خلاف Jammu and Kashmir کے لوگوں میں غم و غصہ

    بڑھتی مہنگائی کے خلاف جموں و کشمیر میں احتجاجوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس اور دیگر ایشیا کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سےجموں و کشمیر کی عوام بھی باقی ریاستوں کے لوگوں کی طرح زبردست مشکلات کا سامنا کرنا کر رہے ہیں۔

    بڑھتی مہنگائی کے خلاف جموں و کشمیر میں احتجاجوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس اور دیگر ایشیا کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سےجموں و کشمیر کی عوام بھی باقی ریاستوں کے لوگوں کی طرح زبردست مشکلات کا سامنا کرنا کر رہے ہیں۔

    Jammu and Kashmir over sharp rise in prices of essential commodities: جموں و کشمیر کی اگر بات کریں تو نہ صرف جموں بلکہ کشمیر میں بھی اشیا ے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اُچھال آیا ہے۔ ماہ رمضان کے دوران تو اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اور زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی طرح جموں میں ہر گزرتے دن میں مختلف چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس وجہ سے عام لوگ خاص کر غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir: بڑھتی مہنگائی کے خلاف جموں و کشمیر میں احتجاجوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ پیٹرول ، ڈیزل ، رسوئی گیس اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں لگاتار اضافے سےجموں و کشمیر کی عوام بھی باقی ریاستوں کے لوگوں کی طرح زبردست مشکلات کا سامنا کرنا کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کی اگر بات کریں تو نہ صرف جموں بلکہ کشمیر میں بھی اشیا ے ضروریہ  کی قیمتوں  میں زبردست اُچھال آیا ہے۔ ماہ رمضان کے دوران تو اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اور زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی طرح جموں میں ہر گزرتے دن میں مختلف چیزوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس وجہ سے عام لوگ خاصکر غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اب مختلف سیاسی جماعتیں بھید سراپا احتجاج ہیں۔  جہاں اپوزیشن پارٹیاں مودی سرکار کو نشانہ بنارہی ہیں وہیں بی جے پی مہنگائی کے مدے پر سرکار کا دفاع کر رہی ہے۔

    کئی روز سے لگاتار کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آکر اس مدے پر سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کر رہی ہیں۔ جموں ضلع کانگریس کے کارکنوں نے گاندھی نگر، ستواری ، رہاڑی اور دیگر جگہوں پر سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ پارٹی کے سینیر لیڈران رمن بھلا، یوگیش سہانی، اور باقی لیڈران کے مطابق مودی سرکار کے دور میں غرعیب عوام کا جینا دُشوار ہوگیا ہے۔ کانگریس کے ورکنگ صدر رمن بھلا کے مطابق رسو ئی گیس، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہر دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگون کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ پیٹرول، اور ڈیزل کی قیمتوںؓ میں اضافے کی وجہ سے باقی ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتٰن بڑھ رہی ہیں۔ بھلا کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے پہلے ہی عم لوگ مالی مشکلات سے دوچار لیں اور  لوگوں کو راحت دینے کے بجائے سرکار قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے۔ جس وجہ سے گھر کا کچن چلانا اور دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا دوبھر ہوگیا ہے۔
    آج کی اگر بات کریں تو یوتھ نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے جموں میں پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے مدے پر زبردست احتجاج کیا۔ف احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ مودی سرکار نے عام لوگوں کے لئے کچھ کام نہیں کیا اور اُلٹا تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے انکی زندگی کو  مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پارٹی کے یوتھ لیڈر تیجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ سرکار نے قیمتوں میں زبردست اضافہ کرکے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ عام لوگون کی کوئی پرواہ نہیں کرتی ۔ انکا کہنا ہے کہ جب پانچ ریاستوں میں چنائو تھے تب سرکار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا اور اب جبکہ کہیں پر بھی چنائو نزدیک میں نہیں ہیں تو پھر ایک بار سرکار قیمتوں میں لگاتار اضافہ کرنے لگی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کے دور میں ہر کنبے کو پانچ کلو چاول مفت میں دیا جارہا تھا لیکن جب گیس سلنڈر کی قیمت ایک ہزار روپئے تھے تو  غریب عوام اس چاول کا کیا کرتا۔ انکا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار صرف چنائو میں اپنا نفع نقصان دیکھنے کے مطابق ہی فیصلہ لیتی ہے اور اسی حساب سے قیمتوں پر بھی غور کرتی ہے۔ اسی طرح پینتھرس پارٹی، پی ڈی پی، عام آدمی پارٹی اور باق سیاسی پارٹیوں کے کارکن بھی لگاتار سڑکوں پر آکر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اسی دوران بی جے پی کے یو ٹی صدر رویندر رینہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے دامد بھارت میں بڑھ رہے ہیں بلکہ سبھی ملکوں میں ایسا ہی حال ہے جسکا زمہ دار روس ۔۔۔یوکرین جنگ ہے۔ انہوں نے شری لنکا کی مثال دے کر کہا کہ وہاں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے خانہ جنگی کی نوبت آئی ہے ۔ انہون نے دعوا کیا کہ اسکے مقابلے میں ہمارا ملک بہتر پوزیشن میں ہے۔ انہون نے بھروسہ دلایا کہ سرکار مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کرررہی ہے اور سرکار کو غریب عوام کا بھر پور خیال ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حجاب کے بہانے القاعدہ سرغنہ ایمن الظواہری نے اگلا زہر، 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کو بتایا بہن، ویڈیو جاری کرکے پڑھی کویتا
    Published by:Sana Naeem
    First published: