ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا سے جنگ: تنظیم انجمنِ اسلامیہ بھدرواہ نے کیا یہ اہم فیصلہ ، سب کررہے ہیں ستائش

ایک منفرد پہل کے تحت سماجی و مذہبی تنظیم انجمنِ اسلامیہ بھدرواہ نے مسجد اسکول کی عمارت کو 20 بستروں پر مشتمل کوویڈ کیئر سینٹر بنانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ کورونا کی جنگ میں انتظامیہ کی مد د کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ وہ 4 آکسیجن کنسنٹریٹر اور غریب لوگوں کے لئے ایک ایمبولینس بھی فراہم کر نے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

  • Share this:

trsc vکورونا بحران کے دوران لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اسپتالوں میں بستر نہیں مل رہاہے بستر مل گیا تو آکسیجن نہیں مل رہاہے۔ان حالات میں سماجی اور ملی تنظیمیں کورونا مریضوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں ۔ ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں تنظیم انجمنِ اسلامیہ نے کورونا کو ہرانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایک منفرد پہل کے تحت سماجی و مذہبی تنظیم انجمنِ اسلامیہ بھدرواہ نے مسجد اسکول کی عمارت کو 20 بستروں پر مشتمل کوویڈ کیئر سینٹر بتادیاہے تاکہ کورونا کی جنگ میں انتظامیہ کی مد د کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ وہ 4 آکسیجن کنسنٹریٹر اور غریب لوگوں کے لئے ایک ایمبولینس بھی فراہم کر نے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

 انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ کے ہمراہ تنظیم کے دیگر عہدیدار
انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ کے ہمراہ تنظیم کے دیگر عہدیدار

یہ بات انجمن اسلامیہ بھدرواہ کے صدر پرویز احمد شیخ کے ہمراہ تنظیم کے دیگر عہدیداروں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اضافی ضلع بھدرواہ میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے واقعات اور محدود طبی سہولیات کے پیش نظر جس سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انجمن اسلامیہ نے انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ پرویز احمد شیخ ، صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ نے کہا کہ طبی سہولیات کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اور COVID-19 کے خطرے کی وجہ سے انتظامیہ کی مدد کرنے کے لئے ہم نے بھدرواہ میں 200 بیڈوں پر مشتمل اپنے اسکول کی عمارت کو انتظامیہ کو دینے کا فیصلہ لیا ہے

پرویز احمد شیخ کا کہناہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کوویڈ کیئر سینٹر کے لئے اس عمارت کا استعمال کیا جا سکے۔ صدر نے مزید کہا ، "ہم نے 4 آکسیجن کنسنٹریٹر منگوائے ہیں جو تمام ضرورت مند افراد کو کسی بھی ہنگامی حالات میں فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ہلال اے احمر ایمبولینس کی خدمت بھی جلد ہی اس پہاڑی علاقے کے ضرورت مند لوگوں کو بلاامتیاز فراہم کی جائے گی " ۔

دوسری جانب انتظامیہ اور دیگرتنظیموں کی جانب سے تنظیم انجمنِ اسلامیہ کے فیصلہ کی ستائش کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ کورونا کو ہرانے کےلیے سب کو ایک ہوکر متحدہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور اس مشکل وقت میں کورونا کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے سب سے بڑا چیلنج ہے تاہم سماجی تنظیموں کے تعاون سے مریضوں کوآکسیجن کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 25, 2021 09:29 AM IST