உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سالانہ امرناتھ یاترا 2022 کا آغاز 30 جون سے، زائرین 11 اپریل سے کرسکتے ہیں آن لائن رجسٹریشن

    سالانہ امرناتھ یاترا 2022 کا آغاز 30 جون سے، منوج سنہا نے لیا فیصلہ

    سالانہ امرناتھ یاترا 2022 کا آغاز 30 جون سے، منوج سنہا نے لیا فیصلہ

    سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 2022 کا تیس جون سے آغاز ہوگا۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یہ یاترا مذہبی روایات کے مطابق رکشا بندھن کے روز 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ یہ فیصلہ آج جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 2022 کا تیس جون سے آغاز ہوگا۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یہ یاترا مذہبی روایات کے مطابق رکشا بندھن کے روز 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ یہ فیصلہ آج جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔ سالانہ یاترا کے لئے آن لائن رجسٹریشن 11 اپریل سے شروع ہوگی۔ کویڈ معاملات میں کمی واقع ہونے کے باوجود یاترا کے دوران کوویڈ پرٹوکال سختی سے نافذ رہے گا۔

    شری امرناتھ شرائن بورڈ نے فیصلہ کیاہے کہ رواں برس پہلگام اور بال تل دونوں راستوں سے ایک ساتھ شروع کی جائے گی۔ یاتریوں کی روزانہ تعداد کے بارے میں فیصلہ لیتے ہوئے کہاگیاکہ دونوں راستوں سے دس ہزار یاتریوں کو روزانہ مقدس گھپا کی جانب روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔تاہم اس تعداد میں ہیلی کاپٹر سے جانے والے یاتری شامل نہیں ہونگے۔ بورڈ نے بال تل کے راستے جانے والے یاتریوں کے لئے بال تل بیس کیمپ سے دمیل تک کے 2.75 کلو میٹر کے فاصلے تک مفت بیٹری کار سروس مہیا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ میں امرناتھ یاترا سے متعلق یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔
    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس اور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ میں امرناتھ یاترا سے متعلق یہ اہم فیصلہ لیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں۔

    کشمیر موضوع پر محبوبہ مفتی کو مرکزی وزیر کا جواب، جتیندر سنگھ نے پوچھا- دہشت گردی کے درمیان بات چیت کیسے ممکن

    میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے افسران سے کہا چونکہ اس برس امر ناتھ کی مقدس گھپا کے درشن کرنے والے یاتری ریکارڈ تعداد میں آسکتے ہیں۔ لہٰذا یاترا کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ یاترا بیس کیمپوں سے لیکر مقدس گھپا تک کے راستے میں یاتریوں کی نقل و حرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لیے اس مرتبہ پہلی بار  Rifd سسٹم متعارف کیا جارہاہے تاکہ موسم میں خرابی ہونے سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے اور یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    اس موقع پر جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ یاتریوں کی حفاظت کے لیے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں اور موسم خراب ہوجانے کی صورت میں عقیدت مندوں کو مدد بہم رکھنے کے لیے خصوصی بچاؤ ٹیمیں بھی تعینات کی جارہی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سالانہ امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کو بہترین طبی سہولتیں بہم رکھنے، ٹیلی مواصلات کی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور مختلف یاترا سے جڑے مختلف اداروں کے مابین بہتر تال میل بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ شری امرناتھ یاترا گزشتہ برس کوویڈ وباء کی وجہ سے منعقد نہیں ہوپائی تھی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: