ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: لاوے پورہ حملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ گیا

سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کے ساتھ اس حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: لاوے پورہ حملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ گیا
جموں وکشمیر: لاوے پورہ حملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار دم توڑ گیا۔ فائل فوٹو

سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں گزشتہ ہفتے ہونے والےحملے کا ایک اور زخمی سی آر پی ایف اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا ہے، جس کے ساتھ اس حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھ کرتین ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف کانسٹیبل جگ ناتھ رائے پیرکو سری نگرکے شیرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حملہ آوروں نے مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار سے ان کی سروس اے کے 47 رائفل بھی چھین لی تھی۔


واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 25 مارچ کو لاوے پورہ میں تعینات سی آر پی ایف کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی (آر او پی) پر نزدیک سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک افسر سمیت دو اہلکار اسی دن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ کشمیرزون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اگلے دن یعنی 26 مارچ کو کہا کہ لاوے پورہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث دو مبینہ دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار اور اس حملے میں استعمال ہونے والی کار کو ضبط کیا گیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 29, 2021 11:28 PM IST