ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی دوسری معمر خاتون بھی دم توڑ گئی

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی معمر خاتون دو دنوں تک جموں کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 10, 2020 03:16 PM IST
  • Share this:
پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی دوسری معمر خاتون بھی دم توڑ گئی
پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی دوسری معمر خاتون بھی دم توڑ گئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی معمر خاتون دو دنوں تک جموں کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 60 سالہ حکام بی زوجہ محمد شریف ساکنہ لانجوٹے کو مناسب علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے جمعرات کی شام زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

واضح رہے کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 65 سالہ معمر خاتون ریشم ہلاک جبکہ 60 سالہ حکام بی شدید زخمی ہوگئی تھی۔ زخمی حکام بی کو علاج و معالجہ کے لئے مقامی طبی مرکز سے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا تھا جہاں سے بعد ازاں انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور سال رواں کے آغاز سے ہی کورونا وبا پھیلنے کے باوصف بھی طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر نوک جھونک کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اب تک طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں دونوں ممالک کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2020 02:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading