سری نگر: مرکزکے زیر انتظام ریاست کے کشمیر صوبہ میں ریل حادثات میں مرنے والے افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک تشویشناک بات ہے۔ جمعہ کے روز تیز رفتار ریل کی زد میں آنے سے ایک اور خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک 50 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ یہ حادثہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ میں پیش آیا۔ خاتون کی شناخت فہمیدہ بانزوجہ بشیر احمد کھانڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو وانپورہ پانزتھ کی رہائشی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ خاتون قاضی گنڈ کے علاقے میں درینن دولت پورہ ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور اسی اثناء میں وہاں سے ٹرین کا گزر ہوا، جس کے بعد مذکورہ خاتون تیز رفتار ریل گاڑی کی زد میں آ گئی اور ریل کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ بیٹھی۔ بعد میں خاتون کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر اسے قاضی گنڈ کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور ضروری لوازمات کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
دریں اثناء ریلوے پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب، کشمیر میں بانہال - بارہمولہ ریل خدمات شروع ہونے کے بعد ریل گاڑی حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق لوگ ریلوے قوانین اور قواعد وضوابط کے نفاذ میں کافی عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کشمیر میں اس طرح کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ جبکہ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ریلوے ٹریکوں پر نگراں عملے کی کمی کہ وجہ سے بھی اس طرح کے حادثات کا ایک موجب ہے۔
دوسرے ریلوے حکام نے پھر ایک بار لوگوں سے ریلوے قوانین اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کی تلقین کی ہے۔ حکام نے لوگوں سے بلا وجہ ریل پٹریوں پر چلنے پھرنے اور غیر ضروری طور پر پٹریوں کو عبور کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔