ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ڈرون حملہ کے بعد اب جموں ائیرفورس اسٹیشن پر لگایا گیا اینٹی ڈرون سسٹم

Jammu and Kashmir News : ڈرون حملہ کے بعد سے این ایس جی کمانڈوز نے جموں ائیر فورس اسٹیشن پر مورچہ سنبھال رکھا ہے اور وہاں سے متصل علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ڈرون حملہ کے بعد اب جموں ائیرفورس اسٹیشن پر لگایا گیا اینٹی ڈرون سسٹم
Jammu and Kashmir News : ڈرون حملہ کے بعد سے این ایس جی کمانڈوز نے جموں ائیر فورس اسٹیشن پر مورچہ سنبھال رکھا ہے اور وہاں سے متصل علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔

جموں : اتوار کو جموں کے انڈین ائیر فورس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات تیزی سے چل رہی ہے ۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جو دھماکے میں سامان استعمال کیا گیا تھا ، اُس کو فارنسک جانچ کے لئے چندی گڑھ بھیج دیا  ہے ۔ دوسری طرف سے این ایس جی کمانڈوز نے پورے ائیر فورس اسٹیشن پر مورچہ سنبھالا ہوا ہے اور وہاں سے متصل علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔ گزشتہ شام سے کوئی بھی ڈرون نہیں دیکھا گیا ہے ، جو کہ ایک راحت کی خبر ہے ۔ پورے جموں و کشمیر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔


ہوائی اڈے کے حساس علاقہ میں بارود سے بھری ڈرونوں کے ذریعے دھماکہ خزی مواد گرائے جانے کے کئی دن اب انڈین ایئر فورس اسٹیشن پر ایک اینٹی ڈرون سسٹم لگایا گیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا جارہا ہے بدھ کو نیشنل سیکیورٹی گارڈ نے جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ایک اینٹی ڈرون سسٹم لگا دیا ہے ۔


ڈرون کے ذریعہ آنے والے نئے خطروں سے بچنے کے لئے ایک نئے سسٹمز کو بڑھایا گیا ہے۔  جموں کے اسٹیشن پر ریڈیو فریکوینسی کا پتہ لگانے والا جیمر لگایا گیا ہے۔  اینٹی ڈرون گنز بھی تعینات کردی گئی ہیں ۔


جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز 27 جون کو جموں میں ڈرون حملے کے بعد چوکس ہوگئی ہیں ۔ جموں کے ہوائی اڈے پر پاکستان کی طرف سے پہلی بار ڈرونوں کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے ۔ اگلی صبح رتنوچک - کالوچک فوجی اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔

جموں پولیس نے انڈین ائیر فورس کیمپ کے آس پاس رہنے والے لوگوں سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ پولیس گھر گھر جا کر لوگوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور ساری جانچ این آئی اے کے ساتھ شیئر کر رہی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 01, 2021 11:56 PM IST