اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر : عارف خان اور وسیم احمد بھٹ متحدہ عرب امارات میں الپائن سلالم چیمپئن شپ میں ہندوستان کی کریں گے نمائندگی

    جموں و کشمیر : عارف خان اور وسیم احمد بھٹ متحدہ عرب امارات میں الپائن سلالم چیمپئن شپ میں ہندوستان کی کریں گے نمائندگی

    جموں و کشمیر : عارف خان اور وسیم احمد بھٹ متحدہ عرب امارات میں الپائن سلالم چیمپئن شپ میں ہندوستان کی کریں گے نمائندگی

    Jammu and Kashmir : عارف خان اور وسیم بھٹ دونوں 12 رکنی ہندوستانی دستے کا حصہ ہوں گے، جنہیں UAE سرمائی کھیلوں کی فیڈریشن نے اسکئی اور اسنو بورڈ انڈیا کی سفارش پر مدعو کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    جموں و کشمیر: اولمپیئن عارف خان اور جموں و کشمیر کے آنے والے اسٹار اسکیئر وسیم احمد بھٹ متحدہ عرب امارات میں الپائن سلالم چیمپئن شپ (ایف آئی ایس ریس) میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ہیں۔ عارف خان اور وسیم بھٹ دونوں 12 رکنی ہندوستانی دستے کا حصہ ہوں گے، جنہیں UAE سرمائی کھیلوں کی فیڈریشن نے اسکئی اور اسنو بورڈ انڈیا کی سفارش پر مدعو کیا ہے۔ یہ دونوں دبئی سٹی میں 2 سے 9 نومبر تک UAE الپائن سلالم چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ایف آئی ایس ریسز اہم ہوتی ہیں، کیونکہ ایتھلیٹس ان ریسوں میں حصہ لے کر ایف آئی ایس کے حاصل کردہ پوائنٹس کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔

    عارف خان ہندوستان کے سرمائی کھیلوں کے میدان کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ وہ اس سال کے شروع میں بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی تھے۔ عارف کھیلوں کے ایک ہی ایڈیشن کے دو مقابلوں میں کوالیفائی کرنے والے پہلے ہندوستانی تھے۔ انہوں نے سلالم  اور جائنٹ سلالم میں حصہ لیا۔ انہوں نے متعدد بین الاقوامی ریسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ 2011 میں انہوں نے ساؤتھ ایشین ونٹر گیمز میں سلالم اور جوائنٹ سلالم الپائن اسکیئنگ میں ہندوستان کے لیے دوسونے کے تمغے جیتے تھے۔

    وہیں وسیم بھٹ ایک آنے والا باصلاحیت اسکیئر ہے، جس نے پچھلے سال لبنان میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ قومی میدان میں J&K کے لیے تمغہ جیتنے والوں میں شامل رہے ہیں اور یہ ان کی پہلی FIS ریس ہوگی۔ عارف خان نے نیوز 18 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ وہ ملک کے لئے اچھا کریں ۔ تاکہ ملک کا نام روشن ہوسکے۔اور وہ اپنی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں تاکہ دنیا کے سامنے اپنا لوہا منواسکیں ۔ وسیم بھٹ نے بھی نیوز18 کے ساتھ بات چیت کرتے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ یہ ان کے لئے مسرت کا مقام ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کریں اور ملک کانام فخر سے اونچا کرے۔

    یہ بھی پڑھئے: جموں خطےمیں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں دیکھاجارہاہےاضافہ، کیا دہشت گردوں کےنشانہ پر ہےجموں؟


    یہ بھی پڑھئے: کشمیری نوجوانوں اوربچوں کی صلاحیتوں کوابھارنے کی غرض سے فوج اٹھا رہی ہے اقدامات


    ونٹر گیمز ایسوسی ایشن آف جے اینڈ کے (ڈبلیو جی اے جے کے) کے صدر محمد عباس وانی نے ایف آئی ایس کی دوڑ میں دو ایتھلیٹس کے انتخاب کو جموں و کشمیر کے سرمائی کھیلوں کے لیے بہت اچھا قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ جموں و کشمیر خاص کر ٹنگمرگ علاقے کے لئے خوش خبری ہے کہ یہ دو نوجوان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عارف اب نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ہندوستان میں بھی سرمائی کھیلوں کا لیجنڈ ہے۔ اس نے اس سال کے شروع میں سرمائی اولمپکس میں ملک سے واحد کھلاڑی بن کر پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ اب وہ ایف آئی ایس ریس میں حصہ لے کر اسے بہتر بنانے کی کوشش کرے گا ۔

    عباس وانی مزید کہا کہ یہ دیکھنا اچھا ہے کہ وسیم کو بھی اسکئی انڈیا نے ایونٹ کے لیے منتخب کیا ہے۔ وہ اس ریس کے ساتھ تجربہ حاصل کرے گا اور عارف خان بھی اس کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ خداکرے کہ دونوں کامیاب ہوکر لوٹیں ۔ یہ خبر سنتے ہی مقامی لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صلاحیتوں کی داد دی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: