ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا کےخلاف جنگ جیتنے کے لئےکشمیر میں فوج اور سی آر پی ایف پیش پیش، کئی غیرسرکاری تنظیمیں بھی مصروف

لاک ڈاؤن کے بعد جنوبی کشمیرکےاننت ناگ ضلع کےکئی علاقوں میں لوگوں تک امدادکی رسائی ممکن بنانے کےلئے فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اورسی آر پی ایف کی 40 ویں بٹالین نے زمینی سطح پر اقدامات کئے۔

  • Share this:
کورونا کےخلاف جنگ جیتنے کے لئےکشمیر میں فوج اور سی آر پی ایف پیش پیش، کئی غیرسرکاری تنظیمیں بھی مصروف
کورونا کےخلاف جنگ کو جیتنے کےلئےکشمیرمیں فوج اور سی آر پی ایف پیش پیش

اننت ناگ: کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران جہاں کشمیر میں لاک ڈاؤن کا مکمل نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے، وہیں ایسی صورتحال میں لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنانےکی غرض سے فوج اور سی آر پی ایف پیش پیش ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد جنوبی کشمیرکےاننت ناگ ضلع کےکئی علاقوں میں لوگوں تک امداد کی رسائی ممکن بنانے کےلئے فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 40 ویں بٹالین نے زمینی سطح پر اقدامات کئے۔


ان اقدامات کے سبب فوج نےکوکرناگ، ڈورو لارکی پورہ و ملحقہ علاقوں میں لوگوں تک رسائی امداد اور مستحقین میں راشن، اشیائےضروریہ کے ساتھ ساتھ فیس ماسکس اور سینیٹائزرس بھی تقسیم کئے۔ ادھر سی آر پی ایف 40 بٹالین کے کمانڈنگ افسر ارن کمار کی نگرانی میں اننت ناگ کے کئ علاقوں میں امداد رسائی کا آپریشن جاری ہے۔


اس دوران محلہ کمیٹیوں اورضلع انتظامیہ کو اعتماد میں لےکرمستحق و مفلس افراد میں راشن ودیگر اشیاء تقسیم کئےجارہے ہیں۔ سیکورٹی افسران کےمطابق یہ قدم نہ صرف ضرورتمندوں کی مدد کےلئے اہم ہےبلکہ ایسے میں لاک ڈاؤن کےمکمل نفاذ اور عام لوگوں کی جانب سے پاسداری کو مزید پختہ بنایا جا سکتا ہے۔ جبکہ کشمیری عوام اور فورسزکے مابین رشتوں اور تال میل کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہےکہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو راحت پہنچانےکےلئےسرکارکےساتھ ساتھ کئی غیر سرکاری تنظیمیں بھی امداد رسائی کا کام کر رہی ہیں۔ جبکہ لوگوں میں کورونا کےخلاف جنگ میں لوگوں میں شعور بیداری لانے اور علاقوں کو سینیٹائزکرنے میں بھی یہ تنظیمیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

First published: Apr 13, 2020 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading