ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستان کی شیلنگ کو برادشت نہیں کیاجائیگا: آرمی چیف منوج مکند نروانے دی وارننگ

آرمی چیف نے کہا کہ سرحد پار کی شیلنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کو قطعی طوپر برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے مہلوکین کے لواحقین کو یقینی دلایا کہ فوج ان کو ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہے

  • Share this:
پاکستان کی شیلنگ کو برادشت نہیں کیاجائیگا: آرمی چیف منوج مکند نروانے دی وارننگ
فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے

کپوارہ ضلع کے تمنہ چوکی بل اور ریڈی میں آر پار شیلنگ کےدوران ہلاک ہونے والے تین افراد کے لواحقین کو فوج کی طرف سے فی کس 1-1لاکھ روپئے کی چیک فراہم کئے گئے ۔ یہ چیک کپوارہ ضلع کے دورے پر آئے فوجی سربراہ جنرل نرورے نے زانگلی کپوارہ کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر مہلوکین کے لواحقین کو اپنی موجودگی میں پیش کئے اور انہیں بطور عبوری امداد کے طور پر یہ رقم پیش کی گئی ۔ یہ افراد حالیہ دنوں ہند۔پاک فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ گولہ باری کے دوران شیلنگ کے شکار ہونے کی وجہ سے مارے گئے تھے ۔ ان میں سے ایک معصوم بچہ تمنہ میں اس وقت ہلاک ہوگیا تھا ۔جب اس کے گھر پر شیل گرا تھا اور وہ گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا اور وہ وہیں خون میں لت پت ہو کر گر پڑا تھا ۔جبکہ ایک اور شیل بھی ریڈی رہائشی مکان پر گر ا۔ جس کے نتیجے میں 18برس کا ایک نوجوان اور5 بچوں کی ایک ماں بھی موقعے پر ہی ہلاک ہو گئی تھی۔


ایسے میں فوجی سربراہ کی آمد کے موقعے پر مارے گئے افراد کے لواحقین کو طلب کیا گیا اور فوجی سربراہ جنرل نرورے کی موجودگی میں انہیں یہ امدادی چیک پیش کئے گئے بتایاجاتا ہے کہ اس موقعے پر فوجی سربراہ نے ان ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا فوج سرحدی علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کےلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا رہی ہے اور ایسے میں سرحد پار کی شیلنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کو قطعی طوپر برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے مہلوکین کے لواحقین کو یقینی دلایا کہ فوج ان کو ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہے تاہم وہ مارے گے افراد کو دوبارہ واپس نہیں لاسکتی ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ آگے اس طرح کے حالات دو بارہ رونما نہ ہوں


معلوم ہوا ہے کہ اس موقعے پر مہلوکین کے لواحقین کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کے باعث جو زخم انہیں لگے ہیں وہ ہر بار ہرے ہوجاتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہا شیلنگ کے نتیجے میں پانچ بچوں کی ماں بھی ماری گئی ۔جس کے باعث ان کے پانچ بچے یتیم ہوگئے اور ایک معصوم بچہ بھی جاں بحق ہوگیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیلنگ کا سلسلہ فورا بند ہوجانا چاہئے تاکہ مستقبل میں انسانی جانوں کے زیاں کو بچایا جاسکے اور مزید ہلاکتوں سے بچا جا سکے ۔ ان ہلاکتوں کو لیکر پورے علاقے میں دورروز تک صف ماتم بچھی رہی اور لوگوں نے ہر طرف سے گولہ باری بند کرنے کا مطالبہ کیا ، واضح رہے کہ یہ گولہ باری پہلی مرتبہ آبادی والے علاقوں کو بھی زد میں لائی اور اس کا دائرہ وسیع ہوتا رہا جس کے بعد آبادی پر لرزہ طاری رہا ۔

First published: Apr 19, 2020 06:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading