سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے لکھن پور میں پیر کو ایک بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ دیر شام لکھن پور میں ہندوستانی فوج (Indian Army) کا دھرو چاپر (Army's Dhruv Chopper Crash) تباہ ہوگیا ہے۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق، اس حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہندوستانی فوج کے 2 پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔ دوسرے پائلٹ کا علاج بیس اسپتال میں جاری ہے۔
حادثہ کے کچھ ہی دیر بعد دونوں پائلٹوں کو علاج کے لئے نزدیکی بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ایک پائلٹ نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے بھی اس حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جموں خطے میں کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور علاقے میں جموں وکشمیر - پنجاب سرحد کے پاس فوج کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا ہے۔
ایمرجنسی لینڈنگ میں ہوا حادثہکٹھوعہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)، شیلندر مشرا نے بتایا کہ پٹھان کوٹ سے آنے والا ہیلی کاپٹر ضلع کے لکھن پور پٹی میں واقع فوجی علاقے میں ہنگامی صورتحال میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں دو ہیلی کاپٹر پائلٹ زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں آرمی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دفاعی ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔